• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
قبولیتِ دعا! (افسانہ)

دعاؤں کی وہ وسعت کہاں گئی!

آمنہ بتول

by امت ڈیسک
26/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

کبھی وہ زمانہ تھا جب دعاؤں کی ایک خوشبو ہوا میں بسی ہوتی تھی۔۔ایسی خوشبو جو کسی ایک انسان کے دل سے نکلتی تھی اور سارے جہاں کا احاطہ کر لیتی تھی۔

یعنی دعاؤں کا ایک الگ ہی ذائقہ ہوتا تھا ۔ایک وسعت، ایک کشادگی، اور ایک ایسا دل جو صرف اپنے لیے نہیں، سب کے لیے دھڑکتا تھا۔

لوگ یوں دعا مانگتے تھے:’’یا اللہ! جیسا تو نے مجھے کھلایا، ویسا سب کو کھلا، جیسا مجھے دیا ویسا سب کو دے۔‘‘

یہ محض الفاظ نہ تھے، بلکہ ایک کائناتی شعور کا اظہار تھا ایسا شعور جس میں انسان خود کو پوری انسانیت کا حصہ سمجھتا تھا، اور دعا ایک اجتماعی خیر کا وسیلہ بنتی تھی۔

مگر جیسے جیسے وقت بدلا، دل چھوٹے ہو گئے، اور دعائیں بھی محدود ہونے لگیں۔ہم یونیورسل انسان سے خود غرض فرد بن گئے۔ اب دعاؤں میں "میں”کی گردان ہے۔ میری کامیابی، میری خوشی، میری شہرت کے سوا کچھ نہیں بچا۔خیر کی جگہ مقابلہ، شکر کی جگہ حسد، اور دعا کی جگہ تمناؤں نے لے لی۔

خواجہ شمس الدین عظیمی نے کیا خوب کہا:’’آج اداس ہو یا کسی کو خوش دیکھ آئے ہو؟‘‘

ہمیں اداسی بھی اب اس وقت ہلکی لگتی ہے جب کوئی اور ہم سے زیادہ پریشان دکھائی دے۔اور ہمیں تسلی اب صرف دوسروں کے زخم دیکھ کر آتی ہے۔یعنی کسی کی خوشی ہمارے لیئے اداسی کا سبب بن جاتی ہے ، یہی وہ مقام ہے جہاں دعا، جسے ایک مقدس رابطہ ہونا چاہیے تھا۔۔۔

مگر افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ہم ذاتی تو ہو گئے ہیں، مگر اصل میں ہم اپنے بھی نہیں رہے۔ ہم اپنی شناخت، اپنی دعائیں، اپنے جذبات سب کچھ بیرونی ساختوں کے حوالے کر چکے ہیں۔سوشل میڈیا کی خوش نما تصویریں، کامیابی کی مصنوعی تعریفیں، اور دوسروں کی نظروں میں بلند ہونے کی خواہش نے ہمیں خود سے بھی غافل کر دیا ہے۔

ہماری دعائیں اب صرف مادی دنیا کی چیزوں سے جڑی ہیں:’’نوکری مل جائے‘‘،’’دوسرے سے بہتر بن جاؤں‘‘،’’میرے فالورز زیادہ ہوں‘‘ مگر روح کے لیے، دل کے سکون کے لیے، یا انسانیت کے بھلے کے لیے دعا شاید ہی نکلتی ہو۔ یعنی ہم اپنی دعاؤں کی اصل بھول گئے ہیں۔

وہ اصل جہاں دعا صرف مانگنا نہیں، سب کے لیے چاہنے کا عمل تھی۔جہاں دل صرف اپنے درد کے لیے نہیں، دوسروں کی آسانی کے لیے بھی روتا تھا۔

اب بھی وقت ہے کہ ہم رکیں، جھانکیں، اور خود سے سوال کریں: کیا ہماری دعائیں صرف ہمارے لیے ہیں؟ یا ان میں وہ وسعت بھی ہے جو دوسروں کو احاطے میں لاتی ہے ،جس کو ہم جامعیت کہتے ہیں ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں میں مبینہ  چور کی برہنہ پریڈ کی وائرل ویڈیو: کیا میرے سوا شہر میں معصوم ہیں سارے؟

Next Post

خون، راکھ اور ملبے : جنگوں میں صرف عام انسان مرتے ہیں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نسائی شاعری کا ارتقا

کزنز زندگی کے خاموش محافظ….

16/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

والدین کی قربانیوں کی کوئی انتہا نہیں

16/01/2026
احساس و ہمدردی سے عاری لوگ

داستانِ عہدِ رفتہ: جب مٹی سونا تھی….​چند یادیں بیتے دنوں کی

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

کشمیر کی سڑکیں موت کی آماجگاہ

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

03/01/2026
حوصلہ شکنی کے بجاۓ حوصلہ افزائی کیجئے ہر شخص جینے کا حق رکھتا ہے۔۔۔!‎

والدین کے ساتھ بد سلوکی تربیت میں کمی یا فرمان برداری کا زوال۔۔۔۔۔!‎

03/01/2026
Next Post
ایران نے اسرائیل پر 27 میزائل داغے، تحقیقی تنصیبات اور سپورٹ بیسز کو بنایا نشانہ، بڑے پیمانے پر تباہی، متعدد اسرائیلی زخمی

خون، راکھ اور ملبے : جنگوں میں صرف عام انسان مرتے ہیں

نئےہجری سال کے آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل

نئےہجری سال کے آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل

جزیرہ ہوائی میں ڈرون کے ذریعے مچھر کیوں چھوڑے جا رہے ہیں؟

جزیرہ ہوائی میں ڈرون کے ذریعے مچھر کیوں چھوڑے جا رہے ہیں؟

اسرائیل کو تسلیم کرنے والےممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش

اسرائیل کو تسلیم کرنے والےممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا63برس کی خاتون کو پاکستان سے واپس لانے کا حکم

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا63برس کی خاتون کو پاکستان سے واپس لانے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »