• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

جموں و کشمیر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

by امت ڈیسک
06/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا آج یوم عاشورہ (محرم کے 10ویں اور اختتامی دن) کے موقع پر نکالے جانے والے ماتمی جلوس میں شرکت کی، جلوس میں امام حسین (ع) کی شہادت کی یاد منانے والے ہزاروں سوگواروں (عزاداروں) شامل ہوئے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم عاشورہ پر سرینگر کے ڈاون ٹاؤن علاقہ میں ایک بڑا ماتمی جلوس نکالا گیا، شہدائے کربلا سے اظہار یکجہتی کے لیے سیاہ لباس پہنے عزادار ماتم کررہے تھے۔ سنہا جلوس میں شامل ہوئے اور بوٹا کدل میں کڑھائی والے، روایتی کپڑے (چادر) کے ساتھ زُلجینا باندھا۔ ایل جی سنہا نے اس موقع پر عزاداروں کو پانی بھی پلایا۔

سری نگر میں ماتمی جلوس بوٹا کدل سے نکالا گیا جو شہر کے ڈاون ٹاون علاقہ میں واقع امام باڑہ زادبل پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستہ پر رضاکاروں کی جانب سے پانی اور شربت کے اسٹالس لگائے اور ماتمی جلوسوں میں شامل لوگوں میں تقسیم کیے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے جلوس کے راستے پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس، کشمیر، ودھی کمار بھیرڈی نے کہا کہ پولیس نے سری نگر میں محرم کے جلوسوں کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں اور دوسرے اضلاع سے آنے والے لوگوں کی بغیر کسی پریشانی کے نقل و حرکت کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر بھر میں چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں یوم عاشورہ کے موقع پر تعزیتی مجالس اور جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران حضرت امام حسینؓ کی قربانیوں کا ذکر کیا گیا اور شہدائے کربلا کی عظمت کو اجاگر کیا۔ اس دن کی مناسبت سے خصوصی مجالس اور دینی محافل منعقد کی گئیں، جن میں علمائے کرام امام حسینؓ کے پیغامِ حریت اور ان کی قربانیوں کی اہمیت پر روشنی ڈایں۔ یوم عاشورہ کی مناسبت سے مرکز کے زیرانتظام علاقہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : جی این ایتو

Next Post

حضرت امام حسین ؑ کی قربانیاں حق و انصاف کے تئیں ان کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں: وزیر اعظم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
Next Post
پی ایم مودی نے ایرانی صدر پیزشکیان سے بات کی

حضرت امام حسین ؑ کی قربانیاں حق و انصاف کے تئیں ان کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں: وزیر اعظم

ایران-اسرائیل جنگ کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر نظر آئے آیت اللہ خامنہ ای

ایران-اسرائیل جنگ کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر نظر آئے آیت اللہ خامنہ ای

سرینگر کے خاکی محلہ بلیوارڈ میں آتشزدگی سے تین دکانوں کو نقصان پہنچا

سرینگر کے خاکی محلہ بلیوارڈ میں آتشزدگی سے تین دکانوں کو نقصان پہنچا

کشمیر جورسٹس بار ایسوسی ایشن نے ڈب گاندربل میں محرم جلوس کے دوران سبیل لگائی

کشمیر جورسٹس بار ایسوسی ایشن نے ڈب گاندربل میں محرم جلوس کے دوران سبیل لگائی

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

گلندر پانپور میں سڑک حادثہ،دو ازجان تین زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »