امت نیوز ڈیسک //
سری نگر / پولیس کے نام پر عام شہری سے لاکھوں روپے کی رقم بٹورنے والے ایک شخص کو سوپور پولیس نے گر فتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت شنزار احمد ڈار ولد مر حوم محمد رمضان ڈار ساکن ڈانگر یے روسوپور کے بطور کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے خود کو بو میں سے قریبی تعلق رکھنے والا ظاہر کرتے ہوئے ایک مقامی شہری کو ایک زیر التوا معاملے میں مدد فراہم کرنے کی جھوٹی یقین دہائی دی اور 95 ہزار روپے وصول کیے۔ بعد ازاں جب معاملے میں کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو متاثرہ شہری نے پولیس سے رجوع کیا، جس کے بعد تھانہ سوپور میں ایف آئی آر نمبر 134/2025 کے تحت کیس درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔
پولیس حکام نے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ وہ ایسے فریب دینے والے عناصر سے ہوشیار ر ہیں اور کسی بھی پولیس کار روائی میں ثالثی بیامد کے نام پر کسی کو رقم نہ دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہی تمام معاملات حل کیے جاتے ہیں، اور ایسے دھوکہ دہی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔










