امت نیوز ڈیسک //
کولگام، 8 اگست : دیوسر، کولگام کے اکہال گاؤں میں جاری انسدادِ ملی ٹنسی آپریشن جمعہ کے روز آٹھویں دن میں داخل ہو گیا ہے۔ حکام نے علاقے میں سخت محاصرہ برقرار رکھا ہے، حالانکہ صبح سے کوئی تازہ جھڑپ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
سرکاری ذرائع نے کشمیر نیوز کارنر کو بتایا، “رات بھر شدید فائرنگ اور کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ فی الحال صورتحال قابو میں ہے اور آپریشن آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔”
یہ آپریشن جو گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا، اب کشمیر کے حالیہ برسوں کے سب سے طویل انسداد ملی ٹینسی کارروائیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، گاؤں کے ارد گرد گھنے جنگلاتی علاقہ آپریشن کو وقت طلب بنا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا،“پیچیدہ جغرافیہ اور بارودی مواد کے خدشے کے پیش نظر فورسز احتیاط کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ ہماری اولین ترجیح شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت ہے،”
حکام نے اکہال کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے اور کسی بھی مشکوک حرکت کی فوری اطلاع دینے کا مشورہ دیا ہے۔
شہریوں کی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکام نے ایمرجنسی رابطہ کے لیے نوڈل افسران کی ایک فہرست بھی جاری کی ہے جن سے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رابطہ کیا جا سکتا ہے:
1. ڈی ایس پی ڈی اے آر، ڈی پی ایل کولگام
📞 9419042364، 7051510656
2. تحصیلدار دیوسر
📞 9797144203
3. ایس ایچ او پولیس اسٹیشن دیوسر
📞 9682196481، 7051510664
4. نائب تحصیلدار اکہال
📞 7006743818
5. سب انسپکٹر ارشد احمد
📞 7006613287
6. ایم ایچ سی دیوسر
📞 9906525978










