امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر میں جاری راجیہ سبھا انتخابات میں اب تک 74 ارکانِ اسمبلی نے اپنے ووٹ ڈالے ہیں۔
خبر رساں ادارے کشمیر نیوز آبزرور کے مطابق، دوپہر 12 بجے تک 74 ارکانِ اسمبلی، جن میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی شامل ہیں، نے چار نشستوں کے لیے ہونے والے ووٹنگ عمل میں حصہ لیا۔
نیشنل کانفرنس کو اس وقت اُس وقت بڑا سہارا ملا جب آزاد رکن اسمبلی شیخ خورشید—جو انجینئر رشید کے بھائی ہیں—نے اعلان کیا کہ وہ بھاجپا کو روکنے کے لیے نیشنل کانفرنس کو ووٹ دیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’ہم بی جے پی کے خلاف نیشنل کانفرنس کو ووٹ دیں گے‘‘ اور مزید بتایا کہ وہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
شیخ خورشید کی حمایت سے این سی اتحاد کی مجموعی طاقت 58 تک پہنچ گئی ہے، جو دونوں نشستیں جیتنے کے لیے کافی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اگر پارٹی یا آزاد ارکان کی طرف سے کراس ووٹنگ نہیں ہوتی، تو بی جے پی کے لیے چوتھی نشست جیتنا تقریباً ناممکن ہے، کیونکہ این سی اتحاد کے پاس دونوں نشستوں پر بی جے پی سے ایک ووٹ زیادہ ہے۔(کے این او)









