امت نیوز ڈیسک //
شہر ہ آفاق گلمرگ ، زوجیلا پاس اور وادی گریز کے بالائی علاقوں میں تاز ہ برفبار ی کے بیچ میدانی علاقوں میں دن بھر موسم ابر آلود دہنے کے بیچ شدید سردی کی لہر جاری ہے جبکہ درجہ حرارت کافی نیچا چلا گیا ۔ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔
اسی دورا ن شدید سردی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔سی این آئی کے مطابق رواں ماہ کے ابتدائی دنوں سے وادی میں شدت کی سردی جاری ہے جبکہ موسم ناسازگار رہنے کے دوران گذشتہ کئی دنوں سے اگرچہ شہر سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ نکلی تھی تاہم بعد میں موسمی صورتحال مسلسل دگر گوں ہوئی اور شبانہ درجہ حررات میں کافی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔وادی کے کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تازہ مغربی ہواﺅں کے زیر اثرگریز کے بالائی علاقوں ، شہرہ آفاق گلمرگ کے افروٹ اور زوجیلا پاس میںبرفباری ہوئی، جس سے طویل خشکی کا خاتمہ ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق گریز کے بالائی علاقوں بشمول کلشے ٹاپ، تلیل اور قریبی دیہاتوں میں تازہ برفباری ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ایک کمزور مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہے جس کے چلتے ہلکی بارش اور برف باری متوقع ہے۔ اسی دوران وادی میں سردی کی شید لہرجاری رہنے کے نتیجے میںلوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ عام لوگوں کے علاوہ بچوں اور ضعیف العمر افراد کو گھروں سے باہر نکلنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ چھوٹے بچے اور بزرگ سردی کی شدت کی وجہ سے اپنے ہی گھروں میں مقید ہوکے رہ گئی جبکہ بزرگوں کو سردی کی وجہ سے ہڑیوں اور جوڑوں میں درد میں اضافہ ہوا ہے ۔
خیال رہے کہ وادی کشمیر میں چلہ کلان کی آمد سے قبل ہی شدید سردی کے لہر کے باعث اہلیان وادی کو کافی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ رات کے دوران درجہ حرارت منفی ریکارڈ ہونے کے باعث لوگ شدید ٹھنڈ کے چلتے بہت سارے پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔ ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں کشمیر کے کئی مقامات پر خاص طور پر کپواڑہ، بارہمولہ کے میدانی علاقوں میں ہلکی اور برفباری متوقع ہے۔










