امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملوں کے خلاف وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے احتجاج سے قبل منگل کو یہاں بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے باہر سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ علاقے کو تین تہوں کی رکاوٹوں، پولیس اور نیم فوجی دستوں میں اضافہ کے ساتھ محفوظ بنایا گیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے کہا کہ ہم نے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔
وی ایچ پی اور بجرنگ دل سخت گیر بنیاد پرست تنظیموں کیم جانب سے بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے خلاف مبینہ مظالم اور ان کے مذہبی مقامات کی مبینہ توڑ پھوڑ کی مذمت کے لیے ہائی کمیشن کی عمارت پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ کئی مظاہرین کو سفارت خانے میں بینرز اور پوسٹرز اٹھائے ہوئے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔









