• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

by امت ڈیسک
06/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت.نیوز ڈیسک//
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع خدیجۃ الکبریٰ مسجد و امام بارگاہ میں جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 169 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور کو امام بارگاہ کے مرکزی دروازے پر روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ مسجد کے اطراف میں شدید نقصان پہنچا اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہو چکی ہے جبکہ 169 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے 80 سے زائد زخمیوں اور 15 لاشوں کو اسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاع دی تھی۔

ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ پاک فوج اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور غیر ملکی شہری تھا اور اس کے روابط فتنہ الخوارج (تحریک طالبان پاکستان) سے ہونے کا شبہ ہے، تاہم تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف پاکستان کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی تین ماہ قبل اسلام آباد میں ایک عدالت کے باہر خودکش حملے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ "معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

06/02/2026
گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

بیوروکریٹس کا تیار کردہ، سیاسی سمت سے محروم: سجاد لون کا جموں و کشمیر بجٹ پر شدید تنقید

06/02/2026
دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

06/02/2026
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا چناب ویلی اور پیر پنجال خطوں کے لیے ریل رابطہ قائم کرنے کا مطالبہ

06/02/2026
جموں و کشمیر بجٹ 2026-27 پیش: عمر عبداللہ نے کیا خاص اعلانات کیے

جموں و کشمیر بجٹ 2026-27 پیش: عمر عبداللہ نے کیا خاص اعلانات کیے

06/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »