• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ایک سیاح پر حملہ کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ایک سیاح پر حملہ کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار

by امت ڈیسک
08/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
جموں : جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پولیس نے بھدرواہ کے علاقے میں ایک سیاح پر مبینہ حملے کے معاملے میں چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈوڈہ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن بھدرواہ میں موصول ہونے والی تحریری شکایت کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق 6 فروری 2026 کو سریش کمار ولد دلیپ چند،ساکن ناگنی بھلرا،تحصیل بھدرواہ نے شکایت درج کرائی کہ بھدرواہ کے علاقے میں ایک سیاح کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ہےشکایت موصول ہونے کے بعد کسی بھی ممکنہ کشیدگی یا امن و امان کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے ڈوڈہ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا کی دفعات 126 اور 170 کے تحت احتیاطی کارروائی شروع کی۔

اس سلسلے میں پولیس نے جاوید اقبال ولد علی محمد، ساکن کھولرا بستی بھدرواہ؛ اویس احمد ولد شوکت علی، ساکن کھولرا بستی بھدرواہ؛ خورشید احمد ولد محمد یاسر، ساکن نالٹھی بھدرواہ؛اور اونیاس مانہاس ولد وپن مانہاس، ساکن نالٹھی تحصیل بھدرواہ کو حراست میں لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تمام زیرِ حراست افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایگزیکٹو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس، بھدرواہ کے روبرو پیش کیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

فاروق عبداللہ نے پاکستان میں مساجد کے اندر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

فاروق عبداللہ نے پاکستان میں مساجد کے اندر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی

فاروق عبداللہ نے پاکستان میں مساجد کے اندر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی

08/02/2026
اے آئی ایم ایس اے کا روس میں بھارتی میڈیکل طلبہ پر حملے کے معاملے پر وزیر اعظم سے مداخلت کا مطالبہ

اے آئی ایم ایس اے کا روس میں بھارتی میڈیکل طلبہ پر حملے کے معاملے پر وزیر اعظم سے مداخلت کا مطالبہ

08/02/2026
روس کے شہر اُوفا میں چار بھارتی طلبہ پر حملہ: بھارتی سفارتخانہ

روس کے شہر اُوفا میں چار بھارتی طلبہ پر حملہ: بھارتی سفارتخانہ

08/02/2026
سندھ دریا کا پانی پاکستان کو نہیں جائے گا: مرکزی وزیر جل شکتی

سندھ دریا کا پانی پاکستان کو نہیں جائے گا: مرکزی وزیر جل شکتی

08/02/2026
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

ہندوستان کے ساتھ میچ کھیلنے پر از سر نو غور کرنے کے لیے پاکستان راضی

07/02/2026
اسلام آباد دھماکہ:اسلامک اسٹیٹ آف پاکستان نے لی ذمہ داری، حملہ آور کی شناخت، پشاور میں تین مشتبہ ملزمان گرفتار

اسلام آباد دھماکہ:اسلامک اسٹیٹ آف پاکستان نے لی ذمہ داری، حملہ آور کی شناخت، پشاور میں تین مشتبہ ملزمان گرفتار

07/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »