• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۱۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

کابینہ سب کمیٹی کی رپورٹ مجاز اتھارٹی کے پاس زیر غور، ایوان میں ریزرویشن پالیسی پر حکومت کا تفصیلی جواب

by امت ڈیسک
10/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں منگل کو مختلف ریزرویشن زمرات، ان کی شرح، اور پالیسی میں ممکنہ تبدیلیوں سے متعلق ایک اہم سوال کے جواب میں حکومت نے جامع بیان پیش کیا۔یہ سوال رکن اسمبلی محمد یوسف تارگامی کی جانب سے پوچھا گیا تھا، جس میں انہوں نے موجودہ ریزرویشن ڈھانچے، سپریم کورٹ کی مقرر کردہ 50 فیصد حد سے تجاوز کے جواز، اور پالیسی کے جائزے سے متعلق مختلف نکات اٹھائے۔

حکومت نے بتایا کہ جموں و کشمیر ریزرویشن ایکٹ اور اس کے تحت نافذ رولز کے مطابق سرکاری نوکریوں اور پیشہ ورانہ/تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لیے مختلف زمروں کے لیے مخصوص ریزرویشن مقرر ہے۔ شیڈول کاسٹ کے لیے 8 فیصد، شیڈول ٹرائب کے دونوں طبقات کے لیے 10-10 فیصد، او بی سی کے لیے 8 فیصد، آئسولیشن لائن/آئی ای کے لیے 4 فیصد، آر بی اے کے لیے 10 فیصد اور اقتصادی طور پر کمزور طبقے (ای ڈبیلو ایس) کے لیے 10 فیصد ریزرویشن مختص ہے۔

اس کے علاوہ جسمانی طور معذور افراد، سابق فوجیوں اور دیگر مخصوص زمروں کے لیے ہاریزنٹل ریزرویشن بھی نافذ ہے۔ مجموعی طور پر ریزرویشن کی حد 50 فیصد ہے، جس میں ای ڈبیلو ایس کا اضافی 10 فیصد شامل نہیں کیا جاتا۔

حکومت نے جواب میں کہا کہ تعلیمی اداروں میں بھی یہی شرحیں تقریباً برقرار ہیں، اور معذور افراد، دفاعی اہلکاروں کے بچوں، نیم فوجی و جموں و کشمیر پولیس کے شہداء یا سروس میں موجود اہلکاروں کے بچوں اور ممتاز اسپورٹس کارکردگی رکھنے والے امیدواروں کے لیے الگ اہلیت رکھی گئی ہے۔سپریم کورٹ کی مقرر کردہ 50 فیصد حد سے تجاوز سے متعلق سوال کے جواب میں حکومت نے کہا کہ مجموعی کوٹے 50 فیصد کے اندر ہیں، جبکہ ای ڈبلیو ایس ریزرویشن آئینی طور پر اس سے مستثنیٰ ہے۔ حکومت نے مزید کہا کہ پالیسی کا باقاعدہ جائزہ لیا جاتا ہے اور ضرورت کے مطابق ترامیم بھی کی جاتی ہیں۔ او بی سی طبقات کے لیے ’کریم لیئر‘ اصول باقاعدہ نوٹیفائی کیا جاچکا ہے اور مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

حکومت نے واضح کیا کہ مختلف حلقوں کی جانب سے پالیسی سے متعلق موصولہ خدشات اور تجاویز کے جائزے کے لیے 10 دسمبر 2024 کو ایک کابینہ سب کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ سب کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزارتی کونسل کو پیش کر دی ہے اور یہ رپورٹ اس وقت مجاز اتھارٹی کے زیرِ غور ہے۔

مسٹر تاریگامی کی جانب سے علاقہ وار ریزرویشن سسٹم کے امکان پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں حکومت نے کہا کہ فی الحال ایسا کوئی منصوبہ زیرِ غور نہیں، تاہم کوشش یہی ہے کہ سماج کے مستحق طبقات کو یکساں ترقی کے مواقع ملیں۔

حکومت نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ریزرویشن پالیسی میں مستقبل میں جو بھی تبدیلیاں متعارف کرائی جائیں گی وہ اعداد و شمار، متعلقہ محکموں کی سفارشات اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی بنیاد پر ہوں گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کٹرا میں ایس ایم وی ڈی روپ وے منصوبے کے خلاف احتجاج، مظاہرین کی ڈپٹی سی ایم اور ایم ایل اے بنی کی حمایت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹرا میں ایس ایم وی ڈی روپ وے منصوبے کے خلاف احتجاج، مظاہرین کی ڈپٹی سی ایم اور ایم ایل اے بنی کی حمایت

کٹرا میں ایس ایم وی ڈی روپ وے منصوبے کے خلاف احتجاج، مظاہرین کی ڈپٹی سی ایم اور ایم ایل اے بنی کی حمایت

10/02/2026
ویشنو دیوی روپ وے منصوبے میں کابینہ کا کوئی کردار نہیں: عمر عبداللہ

ویشنو دیوی روپ وے منصوبے میں کابینہ کا کوئی کردار نہیں: عمر عبداللہ

10/02/2026
بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

کٹھوعہ میں سی آر پی ایف اہلکار کی پُراسرار حالات میں موت، تحقیقات شروع

10/02/2026
راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

قومی پرچم کی بے حرمتی کے الزام میں شخص گرفتار

10/02/2026
ٹی20 ورلڈ کپ 2026: بھارت بمقابلہ پاکستان، آئی سی سی نے پی سی بی کے تین مطالبات مسترد کر دیے

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: بھارت بمقابلہ پاکستان، آئی سی سی نے پی سی بی کے تین مطالبات مسترد کر دیے

09/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

جموں کشمیر میں بے روزگاری کی شرح 6.7 فیصد، قومی اوسط سے زیادہ: حکومت کی اسمبلی کو اطلاع

09/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »