• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۱۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت-پاکستان مقابلہ: بھارت نے یکطرفہ مقابلے میں پاکستان کو 61 رنز سے دی شکست، ایشان کشن کی شاندار بلے بازی

بھارت-پاکستان مقابلہ: بھارت نے یکطرفہ مقابلے میں پاکستان کو 61 رنز سے دی شکست، ایشان کشن کی شاندار بلے بازی

by امت ڈیسک
16/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ایک مرتبہ پھر بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا 27 واں میچ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں کھیلا گیا۔ ٹیم انڈیا نے اپنی شاندار بلے بازی اور گیند بازی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے روایتی حریف کو 61 رنز سےشکست دے دی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

پہلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پہلے ہی اوور میں صرف ایک رن کے اسکور پر ابھیشیک شرما سلمان علی آغا کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد ایشان کشن نے ایک چیلنجنگ سطح پر 40 گیندوں پر اعلیٰ معیار کے 77 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں ہندوستان کو سات وکٹوں پر 175 تک پہنچا دیا۔کشن نے ابھیشیک شرما کے آؤٹ ہونے کے باوجود میچ کو اپنے قابو میں رکھا اور میدان کے چارو جانب شاٹس کھیل کر پاکستان کو مقابلے سے باہر رکھا۔حالانکہ دیگر ہندوستانی بلے بازوں کو پاکستانی اسپنرز کے خلاف باؤنڈری حاصل کرنا مشکل محسوس ہوا۔

ٹیم انڈیا کے کپتان سوریہ کمار یادو نے 27 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔

پاکستان کے باؤلرز میں صائم ایوب نمایاں رہے جنہوں نے چار اوورز میں 25 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

176 رنز کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری پاکستانی ٹیم کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی۔ شروعات سے پاکستان کی وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ حالانکہ عثمان خان نے 44 رنز بنا کر پاکستان کو دوبارہ مقابلے میں واپس لانے کی پوری کوشش کی تاہم اکشر پٹیل کی ایک گیند کو وہ سمجھ نہیں پائے اور ایشان کشن نے انھیں آسانی سے اسٹیمپنگ کردیا۔ پاکستان کی جانب سے دوسرا کوئی بھی کھلاڑی بڑی پاری کھیلنے میں ناکام رہا۔ پاکستان کی ٹیم پورے 20 اوورز بھی کھیل نہیں پائی اور 18 اورز میں 114 کے اسکور پر آل آؤٹ ہو گئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میرواعظ کی صدارت میں استقبالیۂ رمضان اجلاس، مذہبی اجتماعات میں سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

میرواعظ کی صدارت میں استقبالیۂ رمضان اجلاس، مذہبی اجتماعات میں سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ

میرواعظ کی صدارت میں استقبالیۂ رمضان اجلاس، مذہبی اجتماعات میں سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ

15/02/2026
امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور منگل کو جنیوا میں متوقع

امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور منگل کو جنیوا میں متوقع

15/02/2026
جموں و کشمیر کی 7 مصنوعات کو جی آئی ٹیگ، مزید 20 زیر غور

جموں و کشمیر کی 7 مصنوعات کو جی آئی ٹیگ، مزید 20 زیر غور

15/02/2026
بنگلہ دیش میں 17 فروری کو نئی حکومت کی حلف برداری

بنگلہ دیش میں 17 فروری کو نئی حکومت کی حلف برداری

15/02/2026
اپوزیشن کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں: راہل-پرینکا گاندھی

’’آگے کنواں، پیچھے کھائی جیسے حالات‘‘، بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے پر راہل گاندھی کا مرکز پر نشانہ

14/02/2026
بنگلہ دیش انتخابات 2026: بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی بھاری اکثریت، طارق رحمان اگلے وزیر اعظم نامزد

بنگلہ دیش میں نئی ​​حکومت کے قیام کا راستہ صاف، الیکشن کمیشن نے گزٹ جاری کر دیا

14/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »