• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۱۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایج ڈی ایف سی بینک فراڈ، شوپیاں و بڈگام میں چھاپے

ایج ڈی ایف سی بینک فراڈ، شوپیاں و بڈگام میں چھاپے

by امت ڈیسک
18/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
شوپیان : جموں و کشمیر کرائم برانچ کی اِی او ڈبلیو کشمیر، نے ایچ ڈی ایف سی بینک کی شوپیان برانچ میں بڑے مالیاتی فراڈ کے انکشاف کے بعد تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے ضلع شوپیاں اور بڈگام کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔ یہ کارروائیاں ایف آئی آر نمبر 30/2025 کے تحت بھارتیہ نیائے سنہیتا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ای او ڈبلیو کشمیر میں درج مقدمے کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایچ ڈی ایف سی بینک، برانچ یونٹ شوپیان میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں اور خردبرد سے متعلق ایک تحریری شکایت موصول ہوئی۔ شکایت میں بینک صارفین کی رقم کے غلط استعمال، داخلی نظام میں کمزوریوں اور منظم طریقے سے فراڈ کے خدشات ظاہر کیے گئے تھے۔

پولیس ہیڈ کوارٹر، جموں و کشمیر، کی ہدایات پر ابتدائی جانچ کے بعد کیس کو پولیس اسٹیشن شوپیاں سے کرائم برانچ جموں و کشمیر منتقل کیا گیا تاکہ جامع اور غیر جانبدار تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے۔ تحقیقات کے دوران اب تک بینک کے پانچ ملازمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن کا تعلق جنوبی کشمیر سے ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور مالی لین دین، ڈیجیٹل ریکارڈز اور دستاویزی شواہد کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کارروائیوں کا مقصد کیس سے متعلق شواہد، الیکٹرانک ڈیٹا اور دیگر اہم دستاویز ضبط کرنا ہے، تاکہ فراڈ کے مکمل نیٹ ورک، پیٹرن اور ممکنہ طور ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کی جا سکے اور تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، پہلی بار رنجی ٹرافی فائنل میں رسائی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں کشمیر کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، پہلی بار رنجی ٹرافی فائنل میں رسائی

جموں کشمیر کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، پہلی بار رنجی ٹرافی فائنل میں رسائی

18/02/2026
جموں و کشمیر کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے طور پر شانت منو کی تقرری

جموں و کشمیر کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے طور پر شانت منو کی تقرری

17/02/2026
بنگلہ دیش: طارق رحمان نے بطور وزیر اعظم حلف لیا

بنگلہ دیش: طارق رحمان نے بطور وزیر اعظم حلف لیا

17/02/2026
وزیر اعلیٰ کا وضاحتی بیان، قائدِ حزبِ اختلاف پر دادا کے حوالے سے تنقید

ریاستی درجہ کی بحالی ہی عوامی اطمینان کا ذریعہ: عمر عبداللہ

17/02/2026
14 سابق کرکٹ کپتانوں کی عمران خان کے لیے انسانی سلوک کی اپیل

14 سابق کرکٹ کپتانوں کی عمران خان کے لیے انسانی سلوک کی اپیل

17/02/2026
مرکزی وزیر نے جموں و کشمیر کو جلد ریاستی حیثیت دینے کے اشارے دیے

مرکزی وزیر نے جموں و کشمیر کو جلد ریاستی حیثیت دینے کے اشارے دیے

17/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »