• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, مارچ ۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بڈگام، نگروٹہ دونوں نشستوں پر این سی کی جیت یقینی: نائب وزیر اعلیٰ

ایران میں پھنسے جموں و کشمیر کے طلبہ کو نکالنے کی کوششیں جاری: نائب وزیر اعلیٰ سرندر چودھری

by امت ڈیسک
08/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت.نیوز ڈیسک//
جموں، 8 مارچ : جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے کہا ہے کہ حکومت ایران میں جاری کشیدگی کے دوران وہاں پھنسے بھارتی شہریوں، خصوصاً جموں و کشمیر کے طلبہ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ایران میں موجود طلبہ اور دیگر بھارتی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ زمینی صورتحال اس وقت پیچیدہ ہے جس کی وجہ سے فوری طور پر انخلاء ممکن نہیں ہو پا رہا۔
انہوں نے کہا، “ہم وہاں پھنسے طلبہ اور دیگر بھارتی شہریوں، خاص طور پر جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والوں کے بارے میں مسلسل معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ ہمیں ان کی سلامتی کی فکر ہے، لیکن موجودہ حالات کے باعث فوری انخلاء ممکن نہیں۔”

نائب وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے حکومت وہاں موجود افراد کو محفوظ طریقے سے واپس لانے کے لیے اقدامات کرے گی۔

کھیلوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرندر چودھری نے جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کو رن جی ٹرافی جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی نے پورے خطے کو فخر کا موقع فراہم کیا ہے اور یہ جموں و کشمیر میں کھیلوں کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ٹیم جلد یہاں پہنچنے والی ہے اور حکومت کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹیم کی کامیابی کے اعزاز میں 9 مارچ کو خصوصی عشائیہ کا بھی اہتمام کیا ہے۔

سرندر چودھری نے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے اور لوگوں کو درپیش مسائل کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجوری جیل میں قیدیوں میں تصادم، کئی قیدی اور پولیس اہلکار زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

راجوری جیل میں قیدیوں میں تصادم، کئی قیدی اور پولیس اہلکار زخمی

راجوری جیل میں قیدیوں میں تصادم، کئی قیدی اور پولیس اہلکار زخمی

08/03/2026
ایرانی بحری جہاز معاملہ پر بھارت کا ردعمل، انسانیت کی بنیاد پر ایرانی جہاز کو کوچی میں لنگر انداز ہونے کی اجازت

ایرانی بحری جہاز معاملہ پر بھارت کا ردعمل، انسانیت کی بنیاد پر ایرانی جہاز کو کوچی میں لنگر انداز ہونے کی اجازت

07/03/2026
رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 60 روپے کا اضافہ، کمرشیل سلنڈر 115 روپے مہنگا

رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 60 روپے کا اضافہ، کمرشیل سلنڈر 115 روپے مہنگا

07/03/2026
روزنامہ ندائے مشرق کے مدیر عبدالرشید شاہ کا انتقال

روزنامہ ندائے مشرق کے مدیر عبدالرشید شاہ کا انتقال

07/03/2026
ہمسایہ ممالک کو مزید نشانہ نہیں بنایا جائے گا، ایران کا اعلان

ہمسایہ ممالک کو مزید نشانہ نہیں بنایا جائے گا، ایران کا اعلان

07/03/2026
روس ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کیلئے خفیہ جانکاری دے رہا ہے: امریکی میڈیا

روس ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کیلئے خفیہ جانکاری دے رہا ہے: امریکی میڈیا

07/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »