• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, مارچ ۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایرانی بحری جہاز معاملہ پر بھارت کا ردعمل، انسانیت کی بنیاد پر ایرانی جہاز کو کوچی میں لنگر انداز ہونے کی اجازت

ایرانی بحری جہاز معاملہ پر بھارت کا ردعمل، انسانیت کی بنیاد پر ایرانی جہاز کو کوچی میں لنگر انداز ہونے کی اجازت

by امت ڈیسک
07/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے ہند بحرالکاہل میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے حوالے سے بھارت کا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے جنگی جہاز کے واقعے کے بعد بھارت نے انسانی بنیادوں پر ایک ایرانی بحری جہاز کو کوچی بندرگاہ میں لنگر انداز ہونے کی اجازت دی۔ یہ بیان انہوں نے رائسینا ڈائیلوگ کے دوران دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی جنگی جہاز آئی آر آئی ایس دینا، جو بھارت میں ہونے والے بین الاقوامی فلیٹ ریویو میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا، کو امریکہ نے بین الاقوامی سمندری حدود میں ڈبو دیا۔ اس واقعہ کو انہوں نے “بدقسمتی” قرار دیا۔

وزیر خارجہ کے مطابق ایک اور ایرانی جہاز آئی آر آئی ایس دینا کو تکنیکی خرابی کا سامنا تھا اور ایران نے بھارت سے اسے بندرگاہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔ بھارت نے یکم مارچ کو اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے جہاز کو کوچی میں لنگر انداز ہونے کی اجازت دے دی۔ انہوں نے بتایا کہ جہاز پر موجود تقریباً 183 افراد، جن میں زیادہ تر نوجوان کیڈٹس شامل ہیں، اس وقت بھارتی بحریہ کی سہولیات میں قیام پذیر ہیں۔

جے شنکر نے کہا کہ “جب کوئی جہاز مشکل میں ہو اور مدد مانگے تو انسانیت کے ناطے مدد فراہم کرنا درست اقدام ہوتا ہے۔ بھارت نے اسی اصول کے تحت فیصلہ کیا۔” انہوں نے ہند بحرالکاہل کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں کئی دہائیوں سے مختلف عالمی طاقتوں کی موجودگی رہی ہے، جن میں ڈیگو گارسیا کا امریکی فوجی اڈہ اور حمبانٹوٹا پورٹ جیسے اسٹریٹجک مقامات شامل ہیں۔

وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خلیجی ممالک میں تقریباً 90 سے 100 لاکھ بھارتی شہری مقیم ہیں اور عالمی سمندری تجارت میں بڑی تعداد میں بھارتی ملاح خدمات انجام دیتے ہیں، اس لیے خطے میں کسی بھی تنازع کے اثرات بھارت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ان خواتین کے نام جو خاموشی سے اپنی جنگ خود لڑ رہی ہیں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 60 روپے کا اضافہ، کمرشیل سلنڈر 115 روپے مہنگا

رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 60 روپے کا اضافہ، کمرشیل سلنڈر 115 روپے مہنگا

07/03/2026
روزنامہ ندائے مشرق کے مدیر عبدالرشید شاہ کا انتقال

روزنامہ ندائے مشرق کے مدیر عبدالرشید شاہ کا انتقال

07/03/2026
ہمسایہ ممالک کو مزید نشانہ نہیں بنایا جائے گا، ایران کا اعلان

ہمسایہ ممالک کو مزید نشانہ نہیں بنایا جائے گا، ایران کا اعلان

07/03/2026
روس ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کیلئے خفیہ جانکاری دے رہا ہے: امریکی میڈیا

روس ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کیلئے خفیہ جانکاری دے رہا ہے: امریکی میڈیا

07/03/2026
جموں و کشمیر کے 16 امیدوار سیول سروسز امتحان 2025 میں کامیاب

جموں و کشمیر کے 16 امیدوار سیول سروسز امتحان 2025 میں کامیاب

06/03/2026
کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل کالنگ سروس بحال

کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل کالنگ سروس بحال

06/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »