• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, اپریل ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سری نگر کے سول سیکرٹریٹ میں کمشنر سیکرٹری کے دفتر پر سی بی آئی کا چھاپہ

جموں کشمیر میں افسران کی آئی اے ایس میں شمولیت کا عمل شروع

by امت ڈیسک
06/04/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: چار سال کے طویل انتظار کے بعد جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروسز (JKAS) کے سینئر افسران کو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز (IAS) میں شامل کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور اس مقصد کے لیے ایک سلیکشن کمیٹی بنائی گئی ہے جس کا چیئرمین یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) کا ایک رکن ہوگا۔

حکام کے مطابق اس کمیٹی کو 23 خالی اسامیوں کو پُر کرنا ہے جو 2022 سے زیر التوا تھیں۔ اس سال 28 نشستیں پر کرنی تھیں لیکن صرف 16 افسران کو ہی شامل کیا گیا کیونکہ بعض افسران نے انکار کیا تھا، اور بعض کے خلاف کیس زیر سماعت تھے اور ایک افسر کے انتقال کے باعث معاملہ رک گیا تھا۔

ایک افسر نے بتایا کہ کمیٹی میں چیف سیکریٹری جموں و کشمیر، ایک ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی کم از کم 69 JKAS افسران کی سالانہ کارکردگی رپورٹس (APR) کا جائزہ لے گی تاکہ 23 اسامیوں کو پُر کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ایس میں شامل ہونے کے لیے افسران کی کارکردگی رپورٹس میں "بہترین” درجہ ہونا ضروری ہے، صرف اچھا درجہ کافی نہیں ہوگا۔ کمیٹی افسران کی کارکردگی، صاف شبیہ، شروع کیے گئے منصوبے اور دیگر انتظامی کاموں کا بھی جائزہ لے گی۔

امید ہے کہ اس ماہ کے آخر تک اجلاس منعقد ہوگا اور 1999 بیچ کے JKAS افسران کو IAS میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے بعد مزید خالی اسامیوں کی نشاندہی ہوگی اور مزید افسران کو بھی شامل کیا جا سکے گا، جو کافی عرصے سے ترقی نہ ملنے کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔

حکام نے یہ بھی خدشاہ ظاہر کیا ہے کہ کچھ افسران IAS میں شمولیت کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ اس سے ان کی موجودہ تنخواہ اور مراعات کم ہو سکتی ہیں، کیونکہ وہ ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں ۔ جبکہ وہ افسران زیادہ فائدہ اٹھائیں گے جن کی سروس ابھی باقی ہے، کیونکہ انہیں ترقی اور دیگر فوائد حاصل ہوں گے۔ یاد رہے کہ JKAS سے IAS میں شمولیت کا عمل 2010 سے 2022 تک قانونی اور سینیارٹی مسائل کی وجہ سے رکا ہوا تھا، لیکن اب یہ رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی تجویز، آبنائے ہرمز کھلنے کی امید

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی تجویز، آبنائے ہرمز کھلنے کی امید

پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی تجویز، آبنائے ہرمز کھلنے کی امید

06/04/2026
جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ، ٹریفک مکمل طور پر معطل

جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ، ٹریفک مکمل طور پر معطل

06/04/2026
سعودی عرب میں کشمیری نرس کی حراست، بھارتی طبی تنظیم کی وزارتِ خارجہ سے فوری مداخلت کی اپیل

سعودی عرب میں کشمیری نرس کی حراست، بھارتی طبی تنظیم کی وزارتِ خارجہ سے فوری مداخلت کی اپیل

06/04/2026
روس یوکرین جنگ میں جموں کے ایک اور نوجوان کی موت، لاش گھر پہنچ گئی

روس یوکرین جنگ میں جموں کے ایک اور نوجوان کی موت، لاش گھر پہنچ گئی

06/04/2026
ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو بھیجا جنگ بندی کا 15 نکاتی منصوبہ

ٹرمپ کی ایران کو ابنائے ہرمز نہ کھولنے پر پھر دھکمی

05/04/2026
اُوڑی میں گاڑی کھائی میں جا گری، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

اُوڑی میں گاڑی کھائی میں جا گری، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

05/04/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »