• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, اپریل ۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بالکونی ۔۔۔میرا عکس میری تحریر

شجر کاری

ناہیدہ ملک

by امت ڈیسک
09/04/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

میں یونہی کچھ خیالوں میں گم سم سی تھی ڈھیلی ڈھالی چال رکھتے ہوے بغیر گرم چای کی پيالی لیے بالکونی کی طرف چلتی گئی آلسی پن سے پردے ہٹائے اور میری نظر باہر خوبصورت گھنے پیڑ پودوں کی طرف جا رکی جہاں کئی پیڑوں پہ نئی بہار کی کونپلیں پھوٹ آئی ہیں ۔اور دیکھتے دیکھتے یہ سارا لہلہاتا منظر میری آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون بنتا گیا اور میرے دل کی آواز میری زبان پہ دستک دے بیٹھی نہ جانے یہ احساس کون سے دل کے تار چھیڑ گئی جہاں مجھے یہ شجر کاری کسی گہرے دلچسپ اٹوٹ بندھن کی طرف اشارہ کرتی گئی ۔۔۔

جو کبھی دھوپ چھاؤں کے ساتھ کبھی تیز بارشوں یا پھر برف کے سفید لباس میں لپٹا رہتا ہے اور وقتاً فوقتاً اپنے آس پاس رہنے والوں کے لیے مُختلف فائدے فراہم کرتے ہیں بنا کسی مفاد کے جہاں کسی بھی انسان ،جن جنات،جانوروں کے لیے کسی قِسم کی پابندی نہیں ہوتی ہے اور یہ سایہ دار درخت کی شاخیں ہمیشہ اپنا مقام اونچا رکھتی ہیں اور ماحول کو صاف ستھرا خوشگوار بناے رکھتی ہیں اور ان بڑے پیڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے درخت بھی لگائے جاتے ہیں یا خود بخود اُگ جاتے ہیں جہاں بیٹھ کے کوئی ٹھنڈی صاف ستھری سانس لیتا ہے اور ایک پیڈ کو سایہ دار درخت بننے میں وقت ضرور لگتا مگر ہمیں صبر اور انتظار کرنا پڑتا ہے جب کہ کبھی کبھی کاٹنے والے شاخیں کاٹ لیتے ہیں پتے اُتار لیتے ہیں مگر تمام سختیاں جھیل کر کچھ زخم کھا کر وہ بڑا ہو ہی جاتا ہے اور دوسرے پیڑوں کو بھی اپنے آس پاس بسا لیتا ہے اُن کو سہارا دیتا ہے اور اپنی ایک بستی بسا لیتے ہیں.

ٹھیک۔ اسی طرح گھر کی پہلی اولاد بیٹا ہو یا بیٹی وہ بھی ان جیسے حالات سے دو چار ہوے ہوتے ہیں جہاں وہ اپنے والدین کے تمام حالات سے آگاہ ہوتے ہیں اُن کی مالی حالات مفلسی اُن کی پریشانیوں کی تمام وجوہات سمجھنا اور سمجھ کر سہم جانا وہ تمام باتیں جانتا ہے جو کوئی اور نہیں جانتا کبھی کبھی والدین کے بیچ لڑائی جھگڑے دیکھنا مرتے مٹتے دیکھنا اپنے چھوٹے بھائی بہن کو اپنے آنچل میں سمیٹنا اُن کی خاموشیوں کو اُن کے ڈر کو اپنے اندر جذب کرنا اُن کو دلاسا دینا.

وہ والدین کے وہ تمام قصے کہانیاں دیکھتا ہے جہاں ماں باپ کی ازدواجی زندگی متاثر ہو رہی ہوتی ہے وہ چشم دید گواہ ہوتا ہے تمام اچھے بُرے ماحول کا تمام روپ اسے دیکھنے کو ملتے ہیں اور اس دوران وہ اپنے کچھ گھر کی اینٹیں لگنا مٹی سے لپائی ہوتے دیکھنا کچے چھت کے نیچے دیئے جلا کر چولہے کی روٹی سیکھتے دیکھنا اور الجھنوں مشکلوں کو ایک دوسرے سے بانٹتے دیکھنا پیار و محبت بھروسے کی لڑی کو کبھی مضبوط دیکھنا تو کبھی ٹوٹتے دیکھنا اور کبھی راتوں میں خواب میں ڈر کر جاگ جانا یہ مناظر بڑے بیٹے یا بڑی بیٹی کی آنکھوں میں۔ ہر وقت گردش کرتے رہتے ہیں.

وہ جائیداد کا مالک کبھی بن تو نہیں سکتا مگر وہ اُن تمام حالات کا غربت و افلاس کا الجھنوں کے چلتے وہ وصیت نامے پہ تجربہ سمجھوتہ ۔درگزر جیسی نیامتیں ضرور لکھواتا ہے ۔کیونکہ اُن کے حصے میں قربانیاں آتی ہیں کچھ ایسے معصوم بچے جو ماں کے پیٹ میں ہی یتیم ہو جاتے ہیں تو کہیں ماں باپ کی طلاق ہو رہی ہوتی ہے اور ایسے میں کوئی بچہ ماں کے حصے میں آتا ہے تو کوئی باپ کے حصے میں اور بچے سوتیلے کھیل میں سانس لیتے بڑے ہونے لگتے ہیں جہاں انھیں روٹی بھی گن کے ملتی ہے اور اگر ماں کی طرف سے کوئی تھوڑا اناج مانگنے سوتیلی ماں کے پاس گیا تو گھنٹوں بچوں کو انتظار کرایا جاتا ہے اور ایسے تلخیوں سختیوں کے باوجود وہ بچے خود کو کیسے سنبھالتے ہیں اور مسلسل۔خود کو دلاسا دیتے رہتے ہیں کہ اللہ بھوکا نہیں سلاتا ہے. اور یہ پودھے یعنی بھائی بہن سمجھدار ہونے لگتے ہیں.

بڑا بھائی اس پیڈ کی طرح ہے جس پہ کئی بار لکڑ ہارا حملا کر چکا ہوتا ہے.مگر پھر بھی پیڈ اپنی چھاؤں کم نہیں کرتا بلکہ اپنا سایہ بنائے رکھتا ہے اُن کے حصے میں زمین جائیداد نہیں لکھی جاتی بلکہ نصیحت، صبر، برداشت، انتظار، شکر لکھا جاتا ہے بڑا بھائی ہمیشہ چھوٹوں کی غلطیوں پر چسم پوشی کرتا ہے اور در گزر کرتا ہے۔

جیسے ماں کے دودھ کا قرض ادا نہیں کیا۔جا سکتا باپ کی ہمت محبت قُربانی کی ادائیگی نہیں ہو سکتی ویسے ہی بڑے بھائی یا بڑی بہن کے اس شفقت سے لبریز لہجے ،مسکراہٹ، فکر مند ہونا ماں باپ کی ذمےداری کو اپنا فرض سمجھ کر نبھانا اپنی خوشی اپنے ارمان اپنا وقت اپنے چھوٹے بھائی بہنوں کے لیے قربان کرنا اپنے حصے کو دوسروں میں بانٹ دینا.

یہ وہ بیٹا یا بیٹی ہے جو ماپ باپ کے الجھے رشتے مفلسی محنت مشقت کے ساتھ اپنے بچپن کو فکر پریشانی مایوسی ،ڈر خوف میں ڈھال دیتے ہیں ویسے ہی جیسے آنگن میں لگا کوئی دریک کا پیڈ جو جو اس آنگن میں پلتے رشتوں کو خاموشی سے دیکھتا رہتا ہے.جیسے ماں باپ کی جوانی جوش، غربت ،تبدیلیاں تلخیاں علاحدگی اور پھر بزرگی کے تھکے ہارے سے قدم اور بچوں کا سہم کر روتے بلکتے بڑا ہونا اور پڑھ لکھ کر روزگار تلاش کرنا ۔۔۔۔آج بھی ہمارے آنگن میں ایک ایسے سایہ دار پیڈ کی ضرورت ہے جو ہمارے وقت کا گواہ بن سکے۔

یہ مختصر سی زندگی ہے مگر سفر طویل رہتا ہے میرے خیال سے
اپنے معاملات صاف شفاف رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ بھائیوں کے درمیان اختلاف نہ رہے جیسے حضرت یوسف علیہ السلام نے اپنے بھائیوں کو سزا کے بدلے درگزر کا راستہ اپنایا ویسے ہی ہم سب بھائی بہنوں کو آپس میں پیار محبت سے رہنا چاہیے جیسے گلشن گلوں سے کھلتا ہے ویسے۔ ہی اپنوں کی مسکراہٹ سے گھر روشن ہوتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کیا ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کامیاب رہے گی؟؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

حکیمُ الامت علامہ اقبالؒ: ایک ممتاز شاعر

حکیمُ الامت علامہ اقبالؒ: ایک ممتاز شاعر

04/04/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

افسردگی کا عالم چہار سو

04/04/2026
بالکونی ۔۔۔میرا عکس میری تحریر

بالکونی ۔۔۔میرا عکس میری تحریر

03/04/2026
شوال کا چاند نظر نہیں آیا،بھارت میں 21 مارچ کو عیدالفطر منائی جائے گی

تابندہ ستارہ ڈوب گیا!

20/03/2026
وادی کشمیر کے صوفی موسیقی کےمشہور و معروف گلوکار محمد عبداللہ متو المروف عبہ تارہ بلی کے انتقال پر خراج عقیدت

حقوق العباد

20/03/2026
وادی کشمیر کے صوفی موسیقی کےمشہور و معروف گلوکار محمد عبداللہ متو المروف عبہ تارہ بلی کے انتقال پر خراج عقیدت

وادی کشمیر کے صوفی موسیقی کےمشہور و معروف گلوکار محمد عبداللہ متو المروف عبہ تارہ بلی کے انتقال پر خراج عقیدت

20/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »