• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, اپریل ۱۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چین نے ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی کو ‘خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ’ قرار دے دیا

چین نے ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی کو ‘خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ’ قرار دے دیا

by امت ڈیسک
14/04/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بیجنگ: چین نے منگل کے روز کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کے ارد گرد امریکی ناکہ بندی "خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ” ہے۔ چین کا مذمتی بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسلامی جمہوریہ کے حامی ممالک کے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ٹرمپ نے ہفتے کے آخر میں امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد خلیج میں ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں میں داخل ہونے یا جانے والے جہازوں کی ناکہ بندی کا حکم دیا تھا۔ یہ ناکہ بندی پیر کو دوپہر دو بجے (مقامی وقت کے مطابق) سے نافذ العمل ہے۔ امریکہ اور ایران نے دو ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اس کے باوجود ٹرمپ یہ اقدامات کررہے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا، "امریکہ نے فوجی تعیناتی میں اضافہ کیا اور ناکہ بندی کی ایک ہدفی کارروائی کی، جس سے صرف کشیدگی بڑھے گی اور جنگ بندی کے پہلے سے نازک معاہدے کو نقصان پہنچے گا اور آبنائے (ہرمز) سے بحفاظت گزرنے کے عمل کو مزید خطرے میں ڈالے گا”۔

چین کی وزارت خارجہ امریکی بحریہ کی اس ناکہ بندی کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ رویہ قرار دیا۔

ایران نے پہلے ہی آبنائے ہرمز کو دشمن ممالککے لیے بند کر دیا تھا۔ اس آبی گزرگاہ سے صرف ان ممالک کے جہازوں کو ہی گزرنے کی اجازت دی گئی تھی جو ایران کو اپنا دوست سمجھتے ہیں، جس میں چین بھی شامل ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ناکہ بندی کا مقصد ایران کو فنڈز سے محروم کرنا اور ایرانی تیل کے سب سے بڑے خریدار بیجنگ پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے تہران پر دباؤ بنائے۔ آبنائے ہرمز سے عالمی تیل کا پانچواں حصہ گزرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں تہران کے سفیر نے ٹرمپ کی ناکہ بندی کو ایران کی خودمختاری کی "سنگین خلاف ورزی” قرار دیا۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے منگل کو خلیج اور مشرق وسطیٰ میں اقوام کی خودمختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ امن مذاکرات کو فروغ دینے میں "تعمیری کردار” ادا کرتا رہے گا۔

شی نے یہ تبصرے بیجنگ میں ابوظہبی کے شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران کیے، جو اس مسئلے پر چین کا دورہ کرنے والے جنگ سے متاثر ممالک کے کئی رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے دیا استعفیٰ ، نئی حکومت بنانے کا دعویٰ شام تک پیش کیا جائے گا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے دیا استعفیٰ ، نئی حکومت بنانے کا دعویٰ شام تک پیش کیا جائے گا

نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے دیا استعفیٰ ، نئی حکومت بنانے کا دعویٰ شام تک پیش کیا جائے گا

14/04/2026
وزیر اعلیٰ کا ’جنگل راج‘ نہ ہونے کا عزم، رامبن قتل معاملے میں سخت کارروائی کا مطالبہ

وزیر اعلیٰ کا ’جنگل راج‘ نہ ہونے کا عزم، رامبن قتل معاملے میں سخت کارروائی کا مطالبہ

14/04/2026
امریکہ-ایران مذاکرات جلد اسلام آباد میں متوقع

امریکہ-ایران مذاکرات جلد اسلام آباد میں متوقع

14/04/2026
سوپور میں 3 تعلیمی اداروں میں کلاس ورک 18 اپریل تک معطل

سوپور میں 3 تعلیمی اداروں میں کلاس ورک 18 اپریل تک معطل

13/04/2026
آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی عالمی مفادات کے خلاف، چین کا تحمل کی اپیل

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی عالمی مفادات کے خلاف، چین کا تحمل کی اپیل

13/04/2026
بیجبہاڑہ میں دریائے جہلم میں دو افراد ڈوب گئے، لاشیں برآمد

بیجبہاڑہ میں دریائے جہلم میں دو افراد ڈوب گئے، لاشیں برآمد

13/04/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »