امت نیوز ڈیسک //
سوپور، 13 اپریل : سوپور میں ایک طالبہ کے ساتھ مبینہ ہراسانی کے خلاف احتجاج کے بعد انتظامیہ نے تین تعلیمی اداروں میں کلاس ورک معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور، ایس اے رینا نے خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، بوائز ہائر سیکنڈری اسکول اور گورنمنٹ ڈگری کالج سوپور میں 15 اپریل سے 18 اپریل تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ علاقے میں امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر لیا گیا ہے، کیونکہ طالبہ کے ساتھ مبینہ ہراسانی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔




