امت نیوز ڈیسک //
سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاخ میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں فریقین نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے ’’ڈی کنفلیکشن سیل‘‘ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ طے کر لیا گیا ہے جبکہ جوہری امور، پابندیوں اور دیگر معاملات پر تکنیکی مذاکرات رواں ہفتے جاری رہیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بھی رابطہ نظام قائم کیا جائے گا۔
پاکستان اور قطر نے مذاکرات کو تعمیری ماحول میں آگے بڑھانے اور حتمی معاہدے تک پہنچنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔






