امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 3 جولائی: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں جمعہ کے روز سونمرگ ٹنل کے قریب سی آر پی ایف کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں چھ اہلکار زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حادثہ سرینگر-لیہ قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل گئی۔
حادثے کے فوراً بعد زخمی اہلکاروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے گنڈ میں واقع قریبی سی آرپی ایف کیمپ منتقل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔






