امت نیوز ڈیسک /
سری نگر، 2 جولائی: پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی ایران کی جانب سے سرکاری دعوت موصول ہونے کے بعد وہ ایران کے مقتول سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران روانہ ہوں گی۔
دعوت نامہ سپریم لیڈر کے دفتر کے بین الاقوامی تعلقات کے شعبے کے ڈائریکٹر کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے، جس میں محبوبہ مفتی کو بھارت کی ایک معزز مہمان کے طور پر ریاستی جنازے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
دعوت ملنے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز اور زندگی میں ایک بار ملنے والا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سپریم لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایران جائیں گی۔
دعوت نامے کے مطابق آیت اللہ سید علی خامنہ ای 28 فروری کو شہید ہوئے تھے، جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری سوگ اور پروٹوکول کے تحت 3 سے 6 جولائی تک میں ریاستی سطح پر آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
پروگرام کے مطابق 3 جولائی کو میں الوداعی تقریب منعقد ہوگی، جس کے بعد تعزیتی تقریبات اور جنازے کا جلوس نکالا جائے گا۔






