• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جولائی ۱۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ٹیٹوال میں شاردا مندر کی تیسری سالانہ تقریبِ ابھیشیک منعقد

ٹیٹوال میں شاردا مندر کی تیسری سالانہ تقریبِ ابھیشیک منعقد

قدیم شاردا پیٹھ کی علمی و تہذیبی روایت کو اُجاگر کرنے پر زور، ملک بھر سےپنڈتوں کی شرکت

by امت ڈیسک
10/07/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

ڈیسک رپورٹ/عاصم فاروق

ضلع کپواڑہ کے سرحدی قصبے ٹیٹوال میں لائن آف کنٹرول کے قریب قائم شاردا مندر کی پران پرتِشٹھا (افتتاحی مذہبی رسم) کی تیسری سالانہ تقریب (ورشک ابھیشیک) بدھ 1جولائی کے روز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا اہتمام ’’سیو شاردا کمیٹی کشمیر ‘‘ نے کرناٹک کے’’شرنگیری شاردا پیٹھ‘‘ کے اشتراک سے کیا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے سینکڑوں عقیدت مندوں اور ویدک پنڈتوں نے شرکت کی۔

منتظمین کے مطابق تقریب میں تقریباً چار سو زائرین نے دن بھر جاری رہنے والی مذہبی رسومات میں حصہ لیا، جبکہ شرنگیری شاردا پیٹھ سے تعلق رکھنے والے قریب تیس پجاریوں (آرچکوں) نے ویدک روایات کے مطابق خصوصی ابھیشیک، ہون، آرتی اور دیگر مذہبی عبادات انجام دیں۔ بعد ازاں مزید تقریباً تین سو زائرین بھی تقریب میں شامل ہوئے، جس کے نتیجے میں یہ اجتماع 2023ء میں مندر کی تعمیر و افتتاح کے بعد منعقد ہونے والی بڑی تقریبات میں شمار کیا گیا۔

تقریب کے دوران دریائے کشن گنگا (نیلم) سے مقدس پانی لا کر خصوصی ابھیشیک کیا گیا، جبکہ گرو وندنا، سنکلپ، گنپتی پوجا، سرسوتی ہون، سہسرنام ارچنا، نویدیہ اور منگل آرتی جیسی مذہبی رسومات بھی ادا کی گئیں۔ اس کے علاوہ چاروں ویدوں کی اجتماعی پاٹھ اور شاستر مباحثوں کا بھی انعقاد کیا گیا، جن میں مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے ویدک پنڈتوں نے شرکت کی۔
سیو شاردا کمیٹی کشمیر کے چیئرمین رویندر پنڈیتا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرنگیری شاردا پیٹھ کے پجاریوں اور ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس مقام کی بڑھتی ہوئی مذہبی اہمیت کی عکاس ہے اور اس سے شاردا روایت کے احیاء کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

شاردا پیٹھ کی تاریخی اہمیت

شاردا پیٹھ برصغیر کے قدیم ترین علمی و مذہبی مراکز میں شمار کیا جاتا ہے۔ تاریخی روایات کے مطابق یہ عظیم درسگاہ موجودہ وادیٔ نیلم میں دریائے کشن گنگا کے کنارے واقع تھی اور صدیوں تک سنسکرت، فلسفہ، منطق، ادب اور مذہبی علوم کا ایک ممتاز مرکز رہی۔ ہندو روایت میں دیوی شاردا (سرسوتی) کو علم و حکمت کی دیوی تصور کیا جاتا ہے اور اسی نسبت سے اس مقام کو غیر معمولی تقدس حاصل رہا ہے۔

قدیم ہندوستان کے متعدد فلسفیوں اور مذہبی مفکرین کے بارے میں روایات ملتی ہیں کہ انہوں نے شاردا پیٹھ کا رُخ کیا، جبکہ بعض روایات کے مطابق آدی شنکراچاریہ نے بھی یہاں منعقد ہونے والے علمی مباحث میں شرکت کی تھی۔ اگرچہ ان روایات کے بعض تاریخی پہلوؤں پر اہلِ تحقیق کے درمیان مختلف آرا پائی جاتی ہیں، تاہم اس امر پر عمومی اتفاق ہے کہ شاردا پیٹھ صدیوں تک علم و دانش اور تہذیبی تبادلۂ خیال کا ایک نمایاں مرکز رہا۔

1947ء میں تقسیمِ ہند اور بعد ازاں جنگ بندی لائن (موجودہ لائن آف کنٹرول) کے قیام کے بعد اصل تاریخی شاردا پیٹھ تک کشمیر سے براہِ راست رسائی منقطع ہوگئی۔ حالیہ برسوں میں ٹیٹوال میں تعمیر کیے گئے نئے شاردا مندر کو بعض ہندو تنظیمیں اس تاریخی و مذہبی روایت کے احیاء کی ایک علامتی کوشش قرار دیتی ہیں۔

واضح رہےانتظامیہ کی جانب سے تقریب کے دوران مناسب حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے اور تمام مذہبی سرگرمیاںپُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں سرکاری لائبریریوں کی متنازع کتابوں پر ہنگامہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں سرکاری لائبریریوں کی متنازع کتابوں پر ہنگامہ

جموں و کشمیر میں سرکاری لائبریریوں کی متنازع کتابوں پر ہنگامہ

10/07/2026
غزہ امن منصوبہ: حماس نے غزہ چھوڑنے کی تجویز مسترد کر دی، غیر مسلح ہونے سے بھی کیا انکار

غزہ میں دو دہائیوں بعد اقتدار کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کا امکان

10/07/2026
دلائی لامہ دو ماہہ قیام کے لیے لیہ پہنچ گئے، شاندار استقبال

’’مجھے اُمید ہے 130 برس تک زندہ رہوں گا‘‘

10/07/2026
بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا

جموں و کشمیر کی سڑکیں تارکول کی منتظر!

10/07/2026
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر ترقی، امن اور ثقافتی شناخت کی علامت بن گیا: بی جے پی صدر

بھاجپا کا ادھورا کشمیر خواب؟

10/07/2026
انٹیلی جنس بیورو کی قیادت میں تبدیلی:

انٹیلی جنس بیورو کی قیادت میں تبدیلی:

03/07/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »