• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جولائی ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بڈگام میں سیلابی نالے میں بہہ جانے والے نو بیاہتا نوجوان کی لاش برآمد

بڈگام میں سیلابی نالے میں بہہ جانے والے نو بیاہتا نوجوان کی لاش برآمد

by امت ڈیسک
22/07/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بڈگام: ضلع بڈگام کے علاقے کھاگ میں مسلسل بارشوں کے باعث سیلابی نالے میں بہہ جانے والے نو بیاہتا نوجوان کی لاش بدھ کی صبح رات بھر جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد برآمد کر لی گئی۔

متوفی کی شناخت شبیر احمد پسوال ولد ساکن درنگ، کھاگ کے طور پر ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق مسلسل موسلا دھار بارشوں کے باعث نالے میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوگئی، جس کے نتیجے میں شبیر احمد تیز ریلے کی زد میں آ کر لاپتہ ہوگئے تھے۔ واقعے کے فوراً بعد سول انتظامیہ، جموں و کشمیر پولیس، ایس ڈی آر ایف اور دیگر امدادی اداروں نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

کئی گھنٹوں تک جاری مشترکہ تلاش کے بعد مقامی افراد، تحصیلدار کھاگ، ایس ایچ او کھاگ مدثر احمد، ریسکیو اہلکاروں، رضاکاروں اور مقامی نوجوانوں کی مشترکہ کوششوں سے لاش کو اشریہ نالہ سے برآمد کیا گیا۔

ادھر مسلسل بارشوں کے باعث بڈگام کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ متعدد دیہات زیر آب آ گئے ہیں، بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے اور دریاؤں و نالوں میں طغیانی کے باعث انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔

بڈگام پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دریاؤں، ندی نالوں، پشتوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے قریب جانے سے احتراز کریں۔ پولیس نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائنیں بھی قائم کی ہیں۔

پولیس نے والدین سے بچوں کو کھلے نالوں، برساتی ندیوں اور تیز بہاؤ والے پانی سے دور رکھنے کی اپیل کی ہے، جبکہ عوام سے کہا گیا ہے کہ پانی کی بڑھتی ہوئی سطح دیکھنے یا تصاویر بنانے کے لیے آبی ذخائر کے قریب جمع نہ ہوں کیونکہ اچانک تیز بہاؤ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بڈگام نے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے پولیس، ایس ڈی آر ایف، سول ڈیفنس، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور دیگر اداروں کو مکمل طور پر متحرک رہنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے عوام سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے، انتہائی ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور پولیس و سول انتظامیہ کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سابق رکن اسمبلی شعیب نبی لون آج پی ڈی پی میں شامل ہوں گے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سابق رکن اسمبلی شعیب نبی لون آج پی ڈی پی میں شامل ہوں گے

سابق رکن اسمبلی شعیب نبی لون آج پی ڈی پی میں شامل ہوں گے

22/07/2026
جموں و کشمیر پر قدرت کا قہر!

جموں و کشمیر پر قدرت کا قہر!

22/07/2026
راہل گاندھی سمیت کانگریس کے کئی رہنما وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے بعد حراست میں

راہل گاندھی سمیت کانگریس کے کئی رہنما وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے بعد حراست میں

21/07/2026
وادیٔ کشمیر اور جموں کے سرمائی علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات 26 جولائی تک بڑھا دی گئیں

وادیٔ کشمیر اور جموں کے سرمائی علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات 26 جولائی تک بڑھا دی گئیں

21/07/2026
راہل اور پرینکا گاندھی کا وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، مودی اور امت شاہ سے استعفے کا مطالبہ

راہل اور پرینکا گاندھی کا وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، مودی اور امت شاہ سے استعفے کا مطالبہ

21/07/2026
ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے ناگزیر ہے: عمر عبداللہ

ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے ناگزیر ہے: عمر عبداللہ

21/07/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »