شوپیان: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فورسز اہلکاروں نے ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورس کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر دوران شب ضلع شوپیاں کے کٹہ پورہ علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تلاشی آپریشن کے دوران ایک مکان میں بنی کمین گاہ کو تباہ کیا گیا۔
شوپیان میں کمین گاہ تباہ، ہتھیار برآمدشوپیان میں کمین گاہ تباہ، ہتھیار برآمداس حوالہ سے پولیس نے بتایا کہ ‘دوران شب عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس و فورسز نے کٹہ پورہ شوپیاں میں تلاشی آپریشن چلایا جس دوران عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر ایک گرینڈ پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے جبکہ بعد میں فورسز اہلکاروں نے ایک رہائشی مکان میں بنی ایک کمین گاہ کو تباہ کرکے کچھ ہتھیار بھی برآمد کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شوپیان ضلع میں ہی مشتبہ عسکریت پسندوں نے اقلیتی پنڈت فرقے سے وابستہ دو افراد پر گولیاں چلائیں جو وہ اپنے میوہ باغ میں کام کررہے تھے۔ ان میں سے ایک کی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بیاتا جاتا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے افراد رشتے میں بھائی ہیں۔ اس حملے میں سنیل کمار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا بھائی پنٹو کمار شدید طور پر زخمی ہوا ہے جسے فوری طور پر ضلع ہسپتال شوپیان لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے سرینگر منتقل کر دیا۔








