• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسرائیلی فوج فلسطینیوں پر پل پڑی ، درجنوں زخمی و گرفتار

اسرائیلی فوج فلسطینیوں پر پل پڑی ، درجنوں زخمی و گرفتار

by امت ڈیسک
19/10/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(مقبوضہ بیت المقدس)مقبوضہ بیت المقدس کے باب العامو د کے احاطے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق میلاد النبی کی مناسبت سے مسجد اقصیٰ جانے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر قابض صہیونی فوج نے اچانک دھاوا بول دیا،جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں صحافی احمد ابو صبیح بھی شامل ہے۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا۔ زیر حراست افراد میں 2بہنیں بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ اس دوران فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کے سامنے نعرے لگاتے رہے۔ دوسری جانب فلسطینیوں پر صہیونی مظالم کو شہ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کا تل ابیب حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ جاری ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے تجارتی امور احمد بالہول فلاسی نے دبئی ایکسپو میں اسرائیلی پویلین کے افتتاح کے موقع پر صہیونی وزیرسیاحت یوئل رازفزوف سے ملاقات کی۔ اس دونوں عہدے داروں کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق فریقین نے مختلف شعبوں میں کاروباری مواقع میں اضافے، تجارتی تبادلے میں تیزی لانے اور کورونا وبا کے بعد کے مرحلے میں سرمایہ کاری کو متنوع بنانے کے امکانات پرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر فلاسی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ہم آنے والے عرصے میں ان کے مزید فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دبئی ایکسپو کا عالمی میلہ اسرائیل کے کاروباری اداروں کو دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے فائدہ اٹھانے کا ایک قیمتی موقع مہیا کرتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق معاہدہ ابراہیم پر دستخط کے بعد پہلے سال کے دوران میں متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کے درمیان مختلف شعبوں میں 70 کروڑڈالرمالیت کا کاروبار ہوا ہے۔ اماراتی وزیرکا کہنا تھا کہ اس عرصے میں دنیا بھرسے بڑی تعداد میں سیاحوں نے امارات سیاحتی مقامات اور ہوٹلوں کا رخ کیا۔ رازفزوف کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ممالک کی جانب سے بالخصوص سیاحتی سطح پرحاصل شدہ متاثرکن کامیابی کی تصدیق کرتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دنیا کا پہلا نجی سویلین خلائی مشن ’’اِنسپائریشن فور‘‘

Next Post

طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز جامعات کھولنے کا اعلان کردیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز جامعات کھولنے کا اعلان کردیا

طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز جامعات کھولنے کا اعلان کردیا

افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد مستعفی

افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد مستعفی

دعائے خلیل و نوید مسیحا… محمد رسول اللہؐ

دعائے خلیل و نوید مسیحا… محمد رسول اللہؐ

عمالقہ قوم ،سفاکیت کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھی جائے

عمالقہ قوم ،سفاکیت کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھی جائے

ناکامی :ایک تحفہ

ناکامی :ایک تحفہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »