• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز جامعات کھولنے کا اعلان کردیا

طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز جامعات کھولنے کا اعلان کردیا

by امت ڈیسک
19/10/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(کابل)طالبان کا لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز اور جامعات کھولنے کا اعلان۔ ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز جلد کھول دیے جائیں گے۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے طالبان حکومت کے وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بہت جلد لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت دیں گے۔ترجمان سعید خوستی نے مزید کہا کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز کھولنے کی تاریخ کا باضابطہ اعلان وزارت تعلیم جلد ہی ایک پریس کانفرنس میں کرے گی۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ میری معلومات کے مطابق نہ صرف لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز بلکہ یونیورسٹیز بھی کھول دی جائیں گی۔ ملک میں لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم کی اجازت ہوسکے گی۔قبل ازیں طالبان نے کہا تھا کہ لڑکیوں کے اسکول کھولنے کے حوالے سے ایک فریم ورک ترتیب دیا جا رہا ہے تاہم سعید خوستی نے یہ نہیں بتایا کہ کن شرائط پر اور اصول و ضوابط پر لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت دی جائے گی۔دریں اثناء افغانستان کی عبوری حکومت نے آج 19 اکتوبر بروز منگل کو میلاد النبیﷺ کے موقع پر ملک میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔افغانستان کی وزارتِ لیبر اور سوشل افیئر کی جانب سے 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 12 ربیع الاول کو میلاد البنی ﷺ کے موقع پر ملک میں عام تعطیل ہوگی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسرائیلی فوج فلسطینیوں پر پل پڑی ، درجنوں زخمی و گرفتار

Next Post

افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد مستعفی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد مستعفی

افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد مستعفی

دعائے خلیل و نوید مسیحا… محمد رسول اللہؐ

دعائے خلیل و نوید مسیحا… محمد رسول اللہؐ

عمالقہ قوم ،سفاکیت کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھی جائے

عمالقہ قوم ،سفاکیت کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھی جائے

ناکامی :ایک تحفہ

ناکامی :ایک تحفہ

عبدالرزاق گرناہ

عبدالرزاق گرناہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »