(میکسیکو سٹی) میکسیکو میں ایک شادی اس وقت اور بھی یادگار بن گئی جب استقبالیہ میں ایک بھوکے ریچھ نے شرکت کی. صارف اینجی ڈیسا کی طرف سے TikTok پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ریچھ ایک کرسی پر بیٹھا ہوا ہے اور نیو لیون کے ایکولوجیکل پارک میں شادی کے استقبالیہ پر کھانے کے دوران میز پر پنجے رکھے ہوئے ہے۔ لوگوں کو ریچھ کو دیکھ کر خوف میں برتنوں اور کرسیوں کو گراتے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ ریچھ کھانے کی تلاش میں آیا تھا۔ تاہم کچھ ہی دیر میں ریچھ کو پارٹی سے کامیابی کے ساتھ بھگا دیا گیا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آٰیا۔