(برلن) جرمنی میں ہر سال ‘بیئرڈ اولمپکس’ منعقد ہوتا ہے جس میں گھنی اور لمبی داڑھی والا مقابلہ جیتے گا اور عالمی سطح پر چیمپیئن بنے گا۔ ججز گھنا پن اور لمبائی دونوں کے لحاظ سے داڑھی رکھنے والے 100 آدمیوں کا جائزہ لیں گے۔ داڑھی والوں کیلیے شرط رکھی جاتی ہے کہ انہوں نے اپنی داڈھی کی لمبائی یا اسے گھنا کرنے کیلیے کوئی مصنوعات استعمال نہیں کی ہوں۔ جرمنی میں اس منعقد ہوئے اس مقابلے میں داڑھی اور مونچھیں رکھنے والے تقریباً 100مردوں نے یہ جاننے کے لیے ایک مقابلے میں حصہ لیا کہ کس کی بہترین داڈھی ہے۔ امیدوار جرمنی، نیدرلینڈز، آسٹریا، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور اسرائیل سے جرمنی ۔بیئرڈ اولمپکس چیمپیئن شپ میں حصہ لینے کے لیے آئے ہیں