• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پہلی بار مقامی جنگجوؤں کی تعداد سو سے کم ہے: آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار

کشمیر میں سینئر نوجوان بندوق نہیں اٹھا رہے ہیں: لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے

by امت ڈیسک
30/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) سری نگر میں قائم پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کا کہنا ہے کہ کشمیر میں سینئر نوجوان جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم سن لڑکوں جن کی عمر 14 سے 16 برس ہوتی ہے، کو ہی بندوق اٹھانے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور رجحان یہ دیکھا جا رہا ہے کہ نوجوان آج بندوق اٹھانے پر فخر محسوس نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کو ہی ترجیح دے رہے ہیں۔ موصوف جی او سی نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز قاضی گنڈ کے وزر علاقے میں آر آر کے 2 سیکٹر میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’ہم یہ بات آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں کہ سینئر نوجوان جن کی عمر 21 برس یا اس سے زیادہ ہے، جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار نہیں کر رہے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا: ’اس عمر کے نوجوانوں کو بندوق اٹھانے کے لئے تیار کرنا جب مشکل ہوتا ہے تو وہ کم سن لڑکوں جن کی عمر 14 سے16 سال کی ہوتی ہے کو بندوق اٹھانے کے لئے تیار کرتے ہیں‘۔ مسٹر ڈی پی پانڈے نے کہا کہ ایک اور رجحان یہ دیکھا جا رہا ہے کہ نوجوان اب بندوق اٹھانے پر فخر محسوس نہیں کر رہے ہیں اور وہ کھلے عام اپنا نام ظاہر نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی نوجوان جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کر رہا ہے وہ اپنا نام پوشیدہ رکھنے کو ترجیح دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا اب پاکستانی جنگجو آپریشنز کی لیڈ کرکے سامنے آنے لگے ہیں اور جو وہ سامنے آئے گے تو مارے جائیں گے۔ موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ مقامی نوجوانوں کی جنگجو تنظیموں کی شمولیت اختیا کرنے کا گراف کم ہوا ہے اور اس سال 128 سے130 مقامی نوجوانوں نے بندوق اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ قریب 180 مقامی نوجوانوں نے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ دراندازی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں موصوف جی او سی کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے سرحدوں پر سیز فائر معاہدے پر عمل در آمد جاری ہے اور سرحدی بستیوں کے لوگ اپنا کام کاج کرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لانچنگ پیڈس جنگجوؤں سے بھرے ہوئے ہیں ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پہلی بار مقامی جنگجوؤں کی تعداد سو سے کم ہے: آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار

Next Post

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا حید ر پورہ انکاؤنٹر میں جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا حید ر پورہ انکاؤنٹر میں جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا حید ر پورہ انکاؤنٹر میں جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ

حیدر پورہ تصادم: عامر ماگرے کے والد نے لاش کی حوالگی کو لے کرہائی کورٹ میں عرضی دائر کی

حیدر پورہ تصادم: عامر ماگرے کے والد نے لاش کی حوالگی کو لے کرہائی کورٹ میں عرضی دائر کی

امریکا میں خط کو اپنی منزل تک پہنچنے میں 68 سال لگ گئے

امریکا میں خط کو اپنی منزل تک پہنچنے میں 68 سال لگ گئے

چین میں کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرانوکھی سزا

چین میں کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرانوکھی سزا

پاکستان میں کشمیریوں کے لئے مختص ایم بی بی ایس سیٹوں کی مبینہ خرید و فروخت اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام: حریت رہنما سمیت 9 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

پاکستان میں کشمیریوں کے لئے مختص ایم بی بی ایس سیٹوں کی مبینہ خرید و فروخت اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام: حریت رہنما سمیت 9 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »