• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ’فری ٹریڈ‘ کا معاہدہ طے پاگیا

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ’فری ٹریڈ‘ کا معاہدہ طے پاگیا

by امت ڈیسک
01/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(دبئی) اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیئے جو کسی بھی عرب ملک کے ساتھ اسرائیل کا پہلا بڑا تجارتی معاہدہ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے فری ٹریڈ ڈیل طے پاگئی جس پر دونوں ممالک کے حکام نے دبئی میں دستخط کردیئے۔ یہ معاہدہ مہینوں پر مشتمل مذاکرات کے بعد طے پایا۔ایک تقریب میں آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کی تصدیق متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے سفیر عامر ہائیک نے اپنی ٹوئٹ میں بھی کی۔ وہ پہلے ہی اس معاہدے کو خطے میں تجارتی فروغ کا سنگ میل قرار دے چکے ہیں۔ اسی طرح اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد الخجا نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک بے مثال کامیابی ہے۔ دونوں ممالک کے تاجروں کو مارکیٹوں تک کم ٹیرف میں تیز تر رسائی ملے گی جس سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔  اسی طرح امارات-اسرائیل بزنس کونسل کے صدر ڈوریئن باراک نے کہا کہ تجارتی معاہدے میں ٹیکس کی شرح، درآمدات اور دانشورانہ املاک کی وضاحت کی گئی ہے، جس سے مزید اسرائیلی کمپنیوں کو متحدہ عرب امارات بالخصوص دبئی میں دفاتر قائم کرنے کی ترغیب ملے گی۔ واضح رہے کہ امریکا کی ثالثی میں 2020 کو متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کرلیے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پاک بھارت آبی مذاکرات، پاکستان کو سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے پر دونوں ممالک میں اتفاق

Next Post

خراب کوالٹی کا تیل لانے پر طالبان نے 12 ایرانی ٹینکروں کو واپس بھیج دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

04/02/2026
انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

30/01/2026
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
Next Post
خراب کوالٹی کا تیل لانے پر طالبان نے 12 ایرانی ٹینکروں کو واپس بھیج دیا

خراب کوالٹی کا تیل لانے پر طالبان نے 12 ایرانی ٹینکروں کو واپس بھیج دیا

معروف گلوکار کے کے انتقال کرگئے

معروف گلوکار کے کے انتقال کرگئے

وکرم ملہوترا نے اپنی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

وکرم ملہوترا نے اپنی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

سرینگر – بانڈی پورہ ہائی وے پر ٹرک کو لگی آگ، کنڈکٹر جھلس کر لقمہ اجل

سرینگر - بانڈی پورہ ہائی وے پر ٹرک کو لگی آگ، کنڈکٹر جھلس کر لقمہ اجل

ای ڈی نے سونیااور راہل گاندھی کو طلب کیا

ای ڈی نے سونیااور راہل گاندھی کو طلب کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »