امت نیوز ڈیسک // شلوت گاوں کے قریب سری نگر-بانڈی پورہ ہائی وے پر سیمنٹ سے لدے ٹرک میں آگ لگنے سے ایک کنڈکٹر جھلس کر ہلاک ہو گیا جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک سیمنٹ سے لدا ٹرک گزشتہ آدھی رات کو شلوات گاوں کے قریب سڑک سے پھسل گیا اور اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کنڈکٹر اور ڈرائیور شدید طور پر جھلس گئے۔
دونوں کو جے وی سی ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا جہاں کنڈکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ ڈرائیور زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ واقعے میں ٹرک بھی مکمل طور پر خاکستر ہو گیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے کنڈکٹر کی شناخت راکیش سنگھ (26) ولد درشن سنگھ ساکن چنینی، جموں اور زخمی کی شناخت اجے سنگھ (28) ولد وردن سنگھ سکنہ بٹوت رام بن کے طور پر کی ہے۔