سری نگر//سری نگر کے میرج ہال خانیار کے قریب لون محلہ میں جمعرات کی صبح آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم چار رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔
خبر رساں ایجنسی کے این او نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق آتشزدگی میں بلال احمد ہارون اور منیر احمد ہارون، محمد یعقوب لون، مشتاق احمد دندرو اور محمد انور دندرو، اور مشتاق احمد لون کے مکان خاکستر ہوۓ۔
فائر ٹینڈرز نے پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے.