امت نیوز ڈیسک ///
سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ پیر کو ‘یوم عاشورہ’ کی سرکاری چھٹی اب منگل کو ہوگئی۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ یوم آشورہ کی چھٹی اب پیر کے بجائے منگل کو ہوگی۔ یہ حکم نامہ جی اے ڈی کے پرنسپل سکریٹری منوج کمار دیویدی کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آٹھ محرم الحرام کے جلوسوں کے پیش نظر سرینگر میں آج سخت بندشیں نافذ رہیں جب کہ شہر کے شعیہ آبادی والے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع رکھی گئیں۔ وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ آٹھ محرم کے پیش نظر جلوس پر امن طریقے سے نکالے گئے اور کسی بھی مقام پر آنسو گیس یا لاٹھی چارج کا استعمال نہیں کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چند عزاداروں نے پابندی والے راستوں سے جلوس نکالنے کی کوشش کی تھی لیکن ان کو حراست میں لیا گیا۔