• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چنڈی گڑھ یونیورسٹی میں مبینہ طور 50سے زائد طالبات کا نازیبا ویڈیو وائرل

چنڈی گڑھ یونیورسٹی میں مبینہ طور 50سے زائد طالبات کا نازیبا ویڈیو وائرل

by امت ڈیسک
18/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر///موہالی میں واقع چنڈی گڑھ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں مبینہ طور پر لڑکیوں کی ویڈیو لیک کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ویڈیو بنانے کا الزام ہاسٹل میں رہنے والی ایک لڑکی پر ہے۔ پولیس نے ملزم لڑکی کو گرفتار کر لیا اور معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی طلبہ کی بڑی تعداد رات کو یونیورسٹی کیمپس میں جمع ہو گئی اور مظاہرہ کیا۔ ویڈیو میں طلبہ کا ایک بڑا ہجوم کیمپس میں احتجاج کرتے ہوئے اور ‘ہمیں انصاف چاہیے’ کے نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر طلبہ کو منانے کی کوشش کی۔خبر رساں ایجنسی نے موہالی کے ایس ایس پی وویک سونی کے حوالہ سے لکھا، ”ایک معاملہ سامنے آیا تھا کہ ہاسٹل میں رہنے والی ایک لڑکی نے کوئی ویڈیو بنائی ہے۔ اس کے بعد یہ افواہ پھیل گئی کہ دوسری لڑکیوں کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے۔ جس کے بعد طلباءنے مظاہرہ کیا۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے ملزم لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اب اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ آپ سے اپیل ہے کہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔“وہیں، سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کئی لڑکیوں نے خودکشی کی کوشش بھی کی ہے۔ تاہم اسٹوڈنٹ ویلفیئر آفیسر کا کہنا ہے کہ صرف ایک لڑکی بیہوش ہوئی تھی۔ جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔ ساتھ ہی ایس ایس پی نے کہا کہ میڈیکل ریکارڈ کے مطابق کسی لڑکی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ یہ صرف ایک افواہ ہے۔پنجاب اسٹیٹ ویمن کمیشن کی چیئرپرسن منیشا گلاٹی نے کہا، ”یہ ایک سنگین معاملہ ہے، اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ میں تمام طلبہ کے والدین کو یقین دلاتی ہوں کہ قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا۔“ وزیر تعلیم ہرجوت سنگھ بینس نے ٹویٹ کیا، ”میں چنڈی گڑھ یونیورسٹی کے تمام طلبہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پرسکون رہیں، کسی بھی قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا۔ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے اور ہماری بہنوں اور بیٹیوں کی عزت سے وابستہ ہے۔ میڈیا سمیت ہم سب کو بہت محتاط رہنا چاہیے، یہ بحیثیت معاشرہ ہمارے لیے بھی اب ایک امتحان ہے۔“عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کیا ”چنڈی گڑھ یونیورسٹی میں ایک لڑکی نے کئی طالبات کی قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈ کر کے وائرل کر دی ہے۔ یہ بہت سنگین اور شرمناک ہے۔ اس میں ملوث تمام مجرموں کو سخت ترین سزا ملے گی۔ متاثرہ بیٹیاں حوصلہ رکھیں۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ سب تحمل سے کام لیں۔“یونیورسٹی سے کئی ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون افسر ملزم لڑکی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور اسے سچ بولنے کو کہہ رہی ہے، تاہم ویڈیو میں لڑکی کچھ بھی بولتی نظر نہیں آ رہی۔اسی دوران ایک اور ویڈیو میں ہاسٹل میں رہنے والی دیگر لڑکیاں ملزم لڑکی سے پوچھ گچھ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ملزم نے ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا ہے۔ اس سے یہ بھی پوچھا جاتا ہے کہ کیا کوئی آپ پر ویڈیو بنانے کے لیے دباو ڈال رہا تھا؟۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں گرفتار علماء نوجوانوں کو اُکسا رہے تھے: وجے کمار

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے پلوامہ اور شوپیاں میں ملٹی پرپز سنیما ہالز کا افتتاح کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے پلوامہ اور شوپیاں میں ملٹی پرپز سنیما ہالز کا افتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے پلوامہ اور شوپیاں میں ملٹی پرپز سنیما ہالز کا افتتاح کیا

جموں و کشمیر کو انتخابات کے بعد ریاست کا درجہ دیا جائے گا: اشوک کول

علماء کی گرفتاری کا معاملہ: کسی کو بلا وجہ گرفتار نہیں کیا جائے گا اوراگر وہ بے گناہ ہے تو اْنہیں رہا کیا جائے گا /اشوک کول

کیرالہ کے آٹو ڈرائیور نے 25 کروڑ روپے کی اونم بمپر لاٹری جیت لی

کیرالہ کے آٹو ڈرائیور نے 25 کروڑ روپے کی اونم بمپر لاٹری جیت لی

کشمیری پنڈتوں کے قتل عام کی ایس آئی ٹی جانچ کے مطالبے کی عرضی خارج

کشمیری پنڈتوں کے قتل عام کی ایس آئی ٹی جانچ کے مطالبے کی عرضی خارج

کھٹوا : ٹرک میں آگ لگنے سے کنڈکٹر لقمہ اجل

کھٹوا : ٹرک میں آگ لگنے سے کنڈکٹر لقمہ اجل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »