جموں: جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا کا کہنا ہے کہ محبوبہ مفتی سیاسی مفادات کی تکمیل کی خاطر نوجوانوں کے ذہنوں میں غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ چونکہ محبوبہ مفتی کی سیاسی زمین کھسک چکی ہے لہذا وہ ایسا کر رہی ہے۔
رویندر رینا نے محبوبہ مفتی کو مشورہ دیا کہ وہ علامہ اقبال کی غزل ”مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا ہندی ہیں ہم وطن ہے ہندوستان ہمارا“ کو پڑھا کرئے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران۔رویندر رینا نے کہاکہ محبوبہ مفتی کی سیاسی زمین کھسک چکی ہے اور وہ مذہبی کارڈ استعمال کر رہی ہے۔
اْنہوں نے بتایا کہ جب جموں وکشمیر کے طلبا کو اسکولوں میں ”لب پے آتی ہے ہے دعا بن“پڑھنے پر کوئی اعتراض نہیں تو ”رگھو پتی راگھو راجہ رام“پڑھنے میں کیا حرج ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں تمام مذاہب کے ماننے والے لوگ آباد ہیں اور یہ وطن ہندو، مسلم سکھ عیسائی سبھی کا ہے۔اْن کے مطابق محبوبہ مفتی کشمیری نوجوانوں کے ذہنوں میں غلط فہمی پیدا کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی سیاسی مفادات کی تکمیل کی خاطر ہی ایسا کر رہی ہیں۔رویندر رینا نے کہاکہ محبوبہ مفتی کو جموں وکشمیر کے لوگوں نے پوری طرح سے مسترد کیا اور وہ اب مذہبی کارڈ کھیل رہی ہیں۔
امت نیوز ڈیسک //
بھاجپاصدر نے محبوبہ مفتی کو مشورہ دیا کہ وہ علامہ اقبال کایہ شعر ”مذہب نہیں سکھاتا، آپس میں بیر رکھنا، ہندی ہیں ہم وطن ہے ہندوستان ہمارا“ کو پڑھنا چاہئے۔وادی کشمیر میں سینما ہال دوبارہ کھولنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ نئے کشمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وادی کے نوجوانوں نے صرف بندوقوں اور گرینیڈوں کی آوازیں سنی، وقت آگیا ہے کہ وہ سینما گھروں میں جا کر فلمیں دیکھ کر مزے لوٹے۔بھاجپا صدر نے 23 ستمبر پر عام تعطیل کا اعلان کرنے پر جموں وکشمیر انتظامیہ، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ڈیلی ویجروں کے مسائل حل کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بھاجپا صدر نے کہاکہ بہت جلد یہ مسئلہ بھی حل ہو گا۔