سرینگر /// عسکری فنڈنگ معاملے میں سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے تحقیقاتی عمل میں تیزی لاتے ہوئے سرینگر ، سوپور اور اننت ناگ میں فلاح عام ٹرسٹ کے دفاتر پر چھاپے ڈالیں اور وہاں تلاشیاں لی ۔ تلاشی کارورائی کے دوران ایس آئی اے کے اہلکاروں نے کچھ اہم دستاویزات اور کمپیوٹر بھی ضبط کر لیں ہے ۔ عسکری فنڈنگ معاملے میں تحقیقاتی عمل کو تیز کرتے ہوئے سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی( ایس آئی اے ) نے منگل کی صبح شمالی قصبہ سوپور ، نوگام سرینگر اور اننت ناگ میں قائم فلاح عام ٹرسٹ کے دفاتر پرچھاپے ڈالیں اور تلاشیاں لی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کے اہلکاروں نے جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے بارہمولہ ، سوپور، اور اننت ناگ میں فلاح عام ٹرسٹ کے دفتروں پر چھاپے مارے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔ تاہم فی الوقت یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ چھاپوں کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی یا نہیں۔ تاہم معلوم ہوا ہے کہ چھاپوں کے دوران کچھ اہم دستاویزات اور کمپیوٹر بھی ضبط کئے گئے ہیں۔