امت نیوز ڈیسک//
حیدرآباد: کامیڈی کنگ راجو سریواستو کا 58 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ کامیڈین کے اہل خانہ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ 10 اگست کو جم میں ورزش کرنے کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں دہلی کے ایمس ہسپتال میں داخل کرایا گیا، وہ گزشتہ 40 دن سے دہلی کے ایمس میں زیر علاج تھے۔
راجو سریواستو دہلی کے ایمس میں لائف سپورٹ سسٹم پر تھے۔ کامیڈین کو 15 دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد ہوش آیا۔ تاہم یکم ستمبر کو 100 ڈگری تک بخار ہونے کے بعد انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔خیال رہے کہ راجو سریواستو کو 10 اگست کو جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد راجو سریواستو کے دل کے بڑے حصے میں 100 فیصد بلاکیجز پائے گئے جس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔








