امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے آہواتو علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند مارا گیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام کے آہٹو گاؤں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے منگل کی سہ پہر گاؤں میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ مہلوک عسکریت پسند کی شناخت اور اُس کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔






