• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امیت شاہ یکم اکتوبر سے دو روزہ دورہ جموں کشمیر کریں گے

جموں کشمیرکے حالات مکمل طور پر قابو میں ،آزادی کے بعد پچھلے تین سالوں میں سب سے زیادہ سیاحوں نے سیر کی :امیت شاہ

by امت ڈیسک
28/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

سرینگر / جموں کشمیر کی صورتحال مکمل طو ر پر کنٹرول میں ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ کشمیر میں نہ صرف سنیما ہال دوبارہ کھل گئے ہیں بلکہ ملک بھر کے طلباءبھی وہاں پڑھنے جا رہے ہیں کیونکہ وادی میں حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملی ٹنٹوں کے خلاف آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے جبکہ لوگوں کا حکومت پر بھروسہ ہے اور پرائیویٹ سرمایہ کاری بھی شد و مد سے جاری ہے ۔ ایک قومی ہندی اخبار کے ساتھ خصوصی انٹر ویو میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ”کشمیر میں نہ صرف سنیما ہال دوبارہ کھل گئے ہیں بلکہ یہاں تک کہ آئی آئی ایم، آئی آئی ٹی، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔ ملک بھر سے طلباءوہاں پڑھنے جا رہے ہیں“۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد پچھلے تین سالوں کے دوران سب سے زیادہ تعداد میں سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا ہے“۔امیت شاہ نے مزید کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد عسکریت پسندی سے متعلق واقعات میں کمی آئی ہے، بہت سے لوگوں نے کہا کہ خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد وادی کشمیر میں خون کی ہولی ہو گی لیکن ایک پتھر بھی نہیں پھینکا گیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جموں و کشمیر میں صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، شاہ نے کہا کہ وہاں مقامی لوگوں کیلئے مکمل طور پر کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں بڑی تعداد میں جنگجو مارے گئے ہیں اور مارے گئے عسکریت پسندوں کی تسبیح ختم ہو گئی ہے۔مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کو شہریت دی گئی۔1947 میں تقسیم کے بعد یہاں آنے والے مغربی پاکستانیوں کو یکے بعد دیگرے حکومتوں نے شہریت دینے سے انکار کیا لیکن جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد انہیں شہریت کے حقوق دیے گئے۔اس بات کو برقرار رکھتے ہوئے کہ حکومت میں لوگوں کا اعتماد بڑھ گیا ہے، شاہ نے کہا کہ انتخابات بلاک اور ضلع کونسلوں کے لیے کرائے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ مندروں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔صنعتی شعبے میں نجی سرمایہ کاری کا ذکر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ 2019 تک صرف 12,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی تھی جبکہ 2019 سے 2022 تک جموں و کشمیر میں 32,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔شاہ نے کہا” 70سالوں میں 12,000 کروڑ روپے اور تین سالوں میں 32,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ جموں و کشمیر میں لوگوں کا نظام پر اعتماد بڑھ گیا ہے“۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرحدوں پر دراندازی ، منشیات اور ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کیلئے مضبوط گرڈ قائم /لیفٹنٹ جنرل منجندر سنگھ

Next Post

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر

ادھم پور میں آٹھ گھنٹوں میں دو بم دھماکے، دو زخمی

ادھم پور میں آٹھ گھنٹوں میں دو بم دھماکے، دو زخمی

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

پونچھ میں خاتون کے قبضے سے آئی ای ڈی جیسی شئے برآمد

سرینگر میں عسکریت پسند گرفتار

سرینگر میں عسکریت پسند گرفتار

ادھم پورہ دھماکہ:این آئی اے ٹیم نے جائے واردات کا معائنہ کیا

ادھم پورہ دھماکہ:این آئی اے ٹیم نے جائے واردات کا معائنہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »