امت نیوز ڈیسک //
بڈگام پولیس نے چار روز سے لا پتہ دو بہنوں کو جموں سے بازیاب کر کے والدین کے سپر د کیا۔ ایک پولیس ترجمان نے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پوسٹ ہمہامہ کو 26 ستمبر کو شمیر ساکن ہند داره حال همهامہ (جہاں وہ کرائے کے ایک کمرے میں قیام پذیر تھی ) نامی ایک خاتون کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ ان کی 15 اور 16 سالہ دو کمسن بیٹیاں لا پتہ ہوئی ہیں۔انہوں نے بیان میں کہا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایک کیس درج کر کے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ لڑکیوں کی تلاش کے لئے چو کی افسر ہمہامہ انسپکٹر امتیاز احمد کی سر براہی میں ایی خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی اور اس ٹیم نے فوری طور کار روائیاں شروع
کر کے کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے۔ بیان کے مطابق پولیس ٹیم کی سخت محنت اور کئی لیڈس پر کام کرنے کے نتیجے میں دونوں لاپتہ لڑکیوں کو گذشتہ شام جموں بس اڈے سے بازیاب کیا گیا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ خواتین پولیس نے دونوں لڑکیوں کوبحفاظت بڈگام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد دونوں کو اپنے والدین کے حوالے کیا گیا۔










