• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لداخ اور ہند پاک سرحدوں پر تعینات فوج کو ہر کوشش کا بھر پور انداز میں جواب دینے کی کھلی چھوٹ حاصل

ہندوستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن جنگ سے نہیں ڈرتے ہمیشہ دنیا کو امن کا پیغام دیا ،،کبھی ایک انچ بھی غیر ملکی زمین پر قبضہ نہیں کیا / راجناتھ سنگھ

by امت ڈیسک
30/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر // ہندوستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن جنگ سے نہیں ڈرتے ہیں کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے اور کبھی ایک انچ بھی غیر ملکی زمین پر قبضہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان میں ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوئی کوشش کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ آسام دورے کے دوران فوجی چوکیوں کا دورہ کرنے کے بعد مرکزی وزیر دفا ع راجناتھ سنگھ نے سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اسے بزدل یا جنگ سے ڈرنے کی غلطی نہیں کرنی چاہئے۔اس موقعہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان نے ہمیشہ دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے اور کبھی ایک انچ بھی غیر ملکی زمین پر قبضہ نہیں کیا ہے، سنگھ نے زور دے کر کہا کہ اگر ہندوستان میں ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوئی کوشش کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان پوری دنیا کے ساتھ کووڈ نمٹ رہا تھا، ہمیں چین کے ساتھ شمالی سرحد پر کشیدگی کا سامنا کرنا پڑا۔ گلوان واقعے کے دوران ہمارے فوجیوں کی ہمت نے ثابت کر دیا کہ چاہے کتنی ہی طاقت کیوں نہ ہو، ہندوستان کبھی نہیں جھکے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر طرح کے معاملات کا جائیزہ لیا جا رہا ہے کہ جس کی بنیادوں پر نئی حکمت عملی مرتب دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جو مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار ہوگا اس کیلئے تمام تر حکمت عملی کو تیار کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک شدت پسندی کے خطرے کا تعلق ہے ،بھارتی فوج تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جموں و کشمیر میں ایک بہت متحرک انسداد شدت پسندی گرڈ موجود ہے اور اس کی بنیادوں پر عسکریت کا خاتمہ کرنے کیلئے کارروائیاں بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کیلئے فوج کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جارہئے ہیں اور فوج اس میں متحرک عمل ہے تاکہ کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے جس سے امن کی صورتحال کو خطرہ لاحق ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے جب سے وہ برسراقتدار آئی ہے، ہندوستان کی فوجی صلاحیت کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے،انہوں نے مسلح افواج کو وقتاً فوقتاً اپنی طاقت اور حوصلے کا مظاہرہ کرکے لوگوں بالخصوص نوجوانوں میں قومی فخر اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے پر سراہا۔راج ناتھ سنگھ نے نشاندہی کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے جرات مندانہ فیصلوں کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے بہادرانہ کاموں کی وجہ سے ہندوستان کی بین الاقوامی شبیہ پوری طرح سے بدل گئی ہے۔ "ایک وقت تھا جب بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ہندوستان کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا۔ ہندوستانی فوج کو پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ہمارے دوست بیرونی ممالک کو ان پر اعتماد ہے۔ یہ ایک بڑی وجہ ہے کہ ہندوستان ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھرا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہم نے جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ کو ملک کی سب سے بڑی عدالت میں چیلنج کیا اور اسے سماعت کے لئے منظور بھی کیا گیا ہے:نیشنل کانفرنس

Next Post

مسلک اور مشرب کی بالادستی کی لڑائی کے بیچ ایمان و ایقان کی حفاظت کا مسئلہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
مسلک اور مشرب کی بالادستی کی لڑائی کے بیچ ایمان و ایقان کی حفاظت کا مسئلہ

مسلک اور مشرب کی بالادستی کی لڑائی کے بیچ ایمان و ایقان کی حفاظت کا مسئلہ

غلام نبی آزادکی ’ڈیموکریٹک آزاد پارٹی ‘ کیا آزاد ہے؟

غلام نبی آزادکی ’ڈیموکریٹک آزاد پارٹی ‘ کیا آزاد ہے؟

بارہمول ،شوپیان میں جھڑپیں شروع

بارہمول ،شوپیان میں جھڑپیں شروع

تمام خواتین ‘شادی شدہ یا غیر شادی شدہ کو محفوظ اسقاط حمل کا حق ہے :سپریم کورٹ

تمام خواتین ‘شادی شدہ یا غیر شادی شدہ کو محفوظ اسقاط حمل کا حق ہے :سپریم کورٹ

کالجیم نے جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی

کالجیم نے جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »