امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے ڈی جی جیل خانہ جات ایچ کے لوہیا پیر کی دیر رات جموں کے ادے والا علاقے میں ایک گھر میں مشتبہ حالات میں مردہ پائے گئے۔ پولیس نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے کیونکہ ان کا گھریلو ملازم اس وقت مفرور ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
لوہیا ایک آئی پی ایس افسر ہیں۔ ان کا گلا کٹا ہوا پایا گیا اور پھر ان کی لاش کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔ لاش کو جموں کے ایک سرکاری اسپتال میں لایا گیا ہے۔ اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کے مطابق جائے وقوعہ کی پہلی جانچ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک مشتبہ قتل کیس ہے۔ گھریلو ملازمہ مفرور ہے۔
پولیس کے مطابق اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ فرانزک ٹیمیں اور کرائم ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سینئر افسران موقع پر موجود ہیں۔ لوہیا کو 3 اگست 2022 کو جموں و کشمیر کے محکمہ جیل خانہ جات کا ڈی جی پی مقرر کیا گیا تھا۔










