امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: رکن پارلیمنٹ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے واضح کیا کہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اس وقت تک الیکشن نہیں لڑیں گے جب تک جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہیں کیا جاتا۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہفاروق عبداللہ نے کہا کہ ہم نے حلقہ کے انچارجز کی فہرست بنا دی ہے جس کا مقصد آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے کارکنوں کو متحرک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حلقہ انچارج اس لیے بنایا ہے کہ عوام مشکلات کا شکار ہیں انچارج عوام کے پاس جائیں گے اور ان کے مسائل دیکھیں گے۔ پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دینے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں 1983 کے اوائل سے اس کے لیے لڑ رہا ہوں ۔











