• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان

The tiny village of Aru in winter, Kashmir

وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان

by امت ڈیسک
08/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
محکمہ موسمیات کی طرف سے وادی کشمیر میں برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے ۔
متعلقہ محکمے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں 9 نومبر سے 11 نومبر کی دوپہر تک ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا تاہم اس دوران وادی میں موسم بڑے پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 12 سے 16 نومبر تک موسم مجموعی طور خشک مگر ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔
خراب موسم سے پڑنے والے اثرات کے حوالے سے متعلقہ محکمے کا کہنا ہے کہ وادی میں 10 اور11 نومبر کو سرینگر، جموں قومی شاہراہ، زوجیلا پاس، لیہہ منالی روڈ اور دیگر جگہوں پر ٹریفک کی نقل و حمل عارضی طور پر متاثر ہوسکتی ہے ۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ بالا سڑکوں پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک حکام سے رابطہ کریں اور سفر کے دوران گرم لباس وغیرہ اپنے ساتھ رکھیں۔
ادھر وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے ۔
گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہندواڑہ میں بس الٹنے سے 20 مسافر زخمی ہندواڑہ

Next Post

پاک بھارت فائنل منہ میں پانی لانے والا ہوگا: اے بی ڈیویلیئرز کی پیشگوئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
Next Post
پاک بھارت فائنل منہ میں پانی لانے والا ہوگا: اے بی ڈیویلیئرز کی پیشگوئی

پاک بھارت فائنل منہ میں پانی لانے والا ہوگا: اے بی ڈیویلیئرز کی پیشگوئی

سیمی فائنل سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے

سیمی فائنل سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے

مرکز کاجموں و کشمیر کو 265ڈی این بی میڈیکل سیٹیں دینے کا اعلان

مرکز کاجموں و کشمیر کو 265ڈی این بی میڈیکل سیٹیں دینے کا اعلان

حکومت کی ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے بچوں کےلئے چار میڈیکل سیٹیں مخصوص

حکومت کی ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے بچوں کےلئے چار میڈیکل سیٹیں مخصوص

پنجاب میں کولگام کے ٹرک ڈرائیور کی مبینہ طور پر مار پیٹ ، کیس درج ، تحقیقات شروع

پنجاب میں کولگام کے ٹرک ڈرائیور کی مبینہ طور پر مار پیٹ ، کیس درج ، تحقیقات شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »