امت نیوز ڈیسک //
مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں ایک ڈرائیور نے حیدرآباد کے سیاح کو 10 لاکھ روپے کا سونا واپس کردیا۔
عبدالرشید وانی، صدر ٹیکسی اسٹینڈ موویرا پہلگام نے بتایا کہ تویرا ڈرائیور آکاش فاروق وانی نے حیدرآباد کے ایک سیاح کو 10 لاکھ روپے مالیت کا سونا واپس کیا، جو پہلگام کے دورے پر تھا اور وہ اسے آکاش کی گاڑی میں بھول گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سیاح نے پہلے ہی سٹینڈ کو آگاہ کر دیا تھا کہ وہ گاڑی میں سونا بھول گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے ڈرائیور کو اطلاع دی تو اس نے اپنی گاڑی کی تلاشی لی اور سونا ملا اور وہی سیاح کو واپس کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد کا سیاح سونا لینے سرینگر ایئرپورٹ سے واپس آیا تھا۔