• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سیکورٹی فورسز کی تعداد میں اضافہ کرنے سے معلوم ہوتا کہ یہاں حالات ٹھیک نہیں ہیں:عمر عبداللہ

سیکورٹی فورسز کی تعداد میں اضافہ کرنے سے معلوم ہوتا کہ یہاں حالات ٹھیک نہیں ہیں:عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
10/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،10 جنوری : نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ولیج ڈیفینس گارڈز کو ہتھیار فراہم کرنے سے موجودہ مرکزی سرکار کے وہ دعوے غلط ثابت ہو رہے ہیں کہ دفعہ370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں حالات ٹھیک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ راجوری کے حملے، وادی کے حالات اور سیکورٹی فورسز میں مزید اضافہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے یہاں حالات پوری طرح سے قابو میں نہیں ہیں اور حکومت اس طرح کے اقدام کرنے پر مجبور ہے۔

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔

انہوں نے وی ڈی سیز کو ہتھیار فراہم کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا: ’مجھے لگتا ہے کہ یہ حکومت قبول کر رہی ہے کہ جو سال2019 میں ملک کے ساتھ وعدے کئے گئے وہ ادھورے رہ گئے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’پانچ اگست 2019 میں ملک میں کہا گیا کہ اگر جموں وکشمیر میں بندوق ہے تو اس کی وجہ دفعہ370 ہے اور یہ دفعہ جاتے ہی جموں وکشمیر میں بندوق کا اثر بھی کم ہوگا‘۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ لیکن بات یہ ہے کہ جو حملے راجوری میں ہوئے، وادی کے جو حالات ہیں اور جو سیکورٹی فورسز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ حالات پوری طرح سے قابو میں نہیں ہیں اور حکومت ایسے اقدام کرنے پر مجبور ہے۔
انتخابات کے متعلق یک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’ہم انتخابات منعقد کرانے کے لئے ان سے بھیک نہیں مانگے گے، یہ ہمارا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا: ’لوگوں کے زخموں پر مرہم پٹی کرنے کے بجائے انہیں تنگ کیا جا رہا ہے اس لئے الیکشن نہیں کر رہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا: ’یہ لوگ جانتے ہیں کہ جب حکومت آئے گی تو وہ لوگوں کے زخموں پر مرہم لگائیں گے‘۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شہلا رشید پر غداری کا مقدمہ چلانے کی منظوری

Next Post

راجوری میں پوچھ گچھ کے لئے 50سے زائد افراد گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

03/02/2026
اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

03/02/2026
امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
Next Post
راجوری میں پوچھ گچھ کے لئے 50سے زائد افراد گرفتار

راجوری میں پوچھ گچھ کے لئے 50سے زائد افراد گرفتار

کدلہ بل پانپور میں خاتون کے قتل کا کیس پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر کیا حل، ملزم گرفتار

کدلہ بل پانپور میں خاتون کے قتل کا کیس پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر کیا حل، ملزم گرفتار

نپور شرما کے خلاف بی جے پی کی اچانک کاروائی بین الاقوامی ردعمل کا اثر، عمرعبداللہ

انتخابات کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے: عمر عبداللہ

کپواڑہ سڑک حادثہ میں 2افراد کی موت، 1زخمی

کپواڑہ سڑک حادثہ میں 2افراد کی موت، 1زخمی

آزاد کو ایک اور جھٹکا، سینئر رہنما پارٹی سے مستعفی

آزاد کو ایک اور جھٹکا، سینئر رہنما پارٹی سے مستعفی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »