امت نیوز ڈیسک //
شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہائن گاؤں میں آج دوپہر دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے کم از کم دوافراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق، ایک نجی کار زیر نمبر 2285-JK09B بیان میں فوج کی گاڑی سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں دو شہری موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور ایک زخمی ہوا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ وہاں جمع ہو گئے۔
زخمی شخص کو جائے وقوعہ سے نکال کر قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں سے اسے مزید علاج کے لیے سری نگر کے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ، ایک پولیس عہد یدار نے بتایا کہ اس واقعے کے حوالے سے ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔