امت نیوز ڈیسک //
پولس نے ضلع بارہمولہ میں عسکریت پسندوں کے صفوں میں شامل ہونے سے 5 نوجوانوں کو بچانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بارہمولہ میں پولیس نے فوج کے 29 آر آر کے ہمراہ کم عمر بچوں سمیت پانچ نوجوانوں کو عسکریت پسندو کی صفوں میں شامل ہونے سے بچا لیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئے تھے کہ پاکستان کے عسکریت پسندوں کی جانب سے یہاں کے کچھ نوجوانوں کو عسکریت پسند تنظیموں میں شمولیت کے لیے اکسایا جا رہا ہے، جس کے بنا پر پولیس نے ان نوجوانوں کا سراغ لگایا اور ان کے والدین کی مدد سے ان سے مسلسل پوچھ گچھ کی گئی جبکہ ان کے انکشاف پر معلوم ہوا کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تنظیموں میں بھرتی ہونے کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان میں عسکریت پسندوں سے رابطے میں تھے۔
پولیس نے مزکور شدگان کے نام محفوظ رکھتے ہوئے بتایا کہ ان تمام لڑکوں کو ان کی نوعمری میں مناسب مشاورت کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔