امت نیوز ڈیسک //
جموں میں حالیہ بم دھماکوں اور متعدد جگہوں پر بارودی سرنگیں ملنے کے بعد یوم جمہوریہ کے تناظر میں سرینگر کے ساتھ ساتھ جموں شہر میں سختی بڑھا دی گئی ہے۔
ڈرون کے ذریعے شہر کے ہر کونے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ رات کے اوقات میں فوج کی کیسپر گاڑیوں کو سرینگر کے مختلف علاقوںمیںگشت کرتے دیکھا گیا ہے خاص کرلالچوک سے ڈلگیٹ اور دیگر جگہوں کے علاوہ سٹیڈیم کے راستوں پر کیسپر گاڑیوں کا گشت بڑھایا گیا ہے ۔
ادھر سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم جہاں پر وادی کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوگی اور جموں کے مولانا آزاد سٹیڈیم جہاں پر سب سے بڑی تقریب منعقد ہورہی ہے کو فورسز کی تحویل میں دے دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی امکانی گڑ بڑھ کی کوشش کو ناکام بنایا جاسکے ۔
اس دوران سرینگر اور جموں کے حساس علاقوں میں فورسز اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ تقریبات منعقد ہونے کی جگہوں کے گرد ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے ۔