امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر انتظامیہ نے پرکشت سنگھ منہاس کو دو سال کیلئے جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کا نیا چیرمین مقرر کیا گیا
پرنسپل سکریٹری، اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کر دہ ایک حکمنامہ کے مطابق پرکشت سنگھ منہاس کو دو سال کیلئے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کا چیرمین مقرر کیا گیا ہے ۔
حکمنامہ کے مطابق لیفٹنٹ گورنر کے احکامات پر جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ایکٹ، 1975 کے سیکشن 12 کی ذیلی دفعہ (1) کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان کی تقرری عمل میںلائی گئی ۔
خیال رہے کہ پریکشت سنگھ منہاس ڈائریکٹر اسکول آف ہاسپیٹلیٹی اینڈ ٹورازم منیجمنٹ، فیکلٹی آف بزنس اسٹڈیز، جموں یونیورسٹی تعینات تھے ۔